Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari, Urdu Ghazal By Sardar Zubair Ahmed

Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Sardar Zubair Ahmed. Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari comes under the Social, Islamic, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari on this page of UrduPoint.

یہ وقت ہے کہ تُو ظاہر کر اپنی پُر اسراری

سردار زبیر احمد

یہ وقت ہے کہ تُو ظاہر کر اپنی پُر اسراری

آج طالب رہبر مخلص ہے یہ اُمت بیچاری

اب تلک جو آئے یہاں بن گئے غیروں کے پجاری

ان مسلمانوں پہ مدہوشیٴ تہذیب مغرب ہے طاری

آتش نمرود بھی نہ ڈرا سکی مجسم حق کو

لہُوئے شہادت کی سرخی نے زرد کر رکھا ہے افق کو

شرم آتی ہے ان سے یہ جو اہل پاکستاں ہیں

درس اسلاف و تہذیب اسلامی سے جو نالاں ہیں

اب تو صرف نام رہ گیا دور اسلاف جیسے مسلم اب کہاں ہیں

محل حق پہ ہو جاتے ہیں خاموش گویا بے زباں ہیں

یہ خون مسلم کی ارزانی یہ ذلت و رسوائی تقدیر مسلمانی

فقط باعث ترک اسلام و فرامین نبی کے نسیانی

محسوس ہو جو انہیں خطرہ تو چن چن کے ماریں مسلماں کو

ان کی نگاہ میں حق آزادی و دفاع نہیں مسلماں کو

وہ تو صدیوں بھول نہیں پاتے اپنے ذرا سے زیاں کو

مسلم اب بھی غمگین نہیں جن سے چھینا گیا اس جہاں کو

کافر باہم دست و گریباں ،مگر اسلام کے خلاف یکجان ہوتے ہیں

آہ خدا جانے کیوں د ن بدن تقسیم یہ مسلمان ہوتے ہیں

مسلم کی ترقی غیر مسلم کو اک آنکھ نہیں بھاتی

ان دوستوں کے دلوں سے کبھی مسلم دشمنی نہیں جاتی

دین و ملت کے قتل پہ نہ غصے ہوئے نہ جذباتی

ہائے یہ کیسے مسلمان ہیں ان کو اب بھی شرم نہیں آتی

اہل مغرب کے میخانے صدائے بے بسی مسلم سے مترنم ہیں

اورحکمران مسلم ہیں کہ اقتدار ناحق پہ اکتفائے مغتنم ہیں

ڈول رہی ہے کشتیٴ اسلام کفر کے گرداب میں

یہ مسلم مبتلا ہو گئے ہیں غلامی ٴ انگریز کے عذاب میں

یہ تو پھر دین ہے ، آب بھی نہیں مل سکتا ہے رنگ آب میں

جو مزہ اجر شہادت میں نہیں وہ ذکر و نماز کے ثواب میں

یہ نسل نو کیا جانے قدر آزادی و شہادت

یہی بہت ہے ان کیلئے جو ملا ہے کریں اس کی حفاظت!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2794) ووٹ وصول ہوئے

You can read Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari written by Sardar Zubair Ahmed at UrduPoint. Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari is one of the masterpieces written by Sardar Zubair Ahmed. You can also find the complete poetry collection of Sardar Zubair Ahmed by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Sardar Zubair Ahmed' above.

Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari is a widely read Urdu Ghazal. If you like Yeh Waqt Hai K Tu Zahir Kar Apni Purisrari, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.