Koyal Nau Bahar Ka Naghma Bhi Manind Azaan Lag Raha Hai

کوئل نو بہار کا نغمہ بھی مانند اذاں لگ رہا ہے

کوئل نو بہار کا نغمہ بھی مانند اذاں لگ رہا ہے

چمن کے پھولوں کو دیکھ کر مجھے اس کا گماں لگ رہا ہے

اب تو موسم بھی طنز کر نے لگا ہے مرے چہرے پر

اب تو فصل بہار بھی مانند خزاں لگ رہا ہے

تو شاید حقیقت بھی ہو گی اپنی محفل میں

اس وقت مرے سامنے وہ بے زباں لگ رہا ہے

مجرم تو سو بہانے تراش لیتے اپنی صفائی میں

مگر یہاں تو اس کی خامشی ہی اس کا بیاں لگ رہا ہے

وہ زخموں سے چُور ہو کر بھی سزا سننے آیا ہے

یہ مجرم ہو نہیں سکتا ، یہ مثل تیر بے کماں لگ رہا ہے

ذر ا اٹھ کے تو اس کا دل خستہ تو تھا م لے

یہ اس ظالم بستی میں اک بے اماں لگ رہا ہے

ہم اس لیے ترے چمن سے ہجرت کر گئے کہ وہاں سکو ن نہ تھا

واردات عشق میں ہم قتل ہوئے ،جائے واردات پہ ہمارا خون نہ تھا

وہ پھول آج میرے چمن میں شبنم سے نہانے نہیں آیا

بہار تو آگئی مگر وہ جشن بہاراں منانے نہیں آیا

مرے چمن کی حسین بزم میں ساری کلیاں آئیں

مگر وہ کیوں ہمیں کوئی ترانہٴ غم سنانے نہیں آیا

اشک و خون کی شراب تو دستور قدیم ہے محفل کا

ہم نے خون جگر بھی نچوڑا مگر وہ جام بنانے نہیں آیا

چراغ شب بھی بجھنے والا ہے جلتے جلتے سحر تک

رات آہ و فریاد میں گزری مگر وہ زخموں کو سلانے نہیں آیا

ہم تو محفل میں سر بسجو د رہے نماز غم میں

طلب مغفرت تو کی ہے مگر وہ ہمیں رلانے نہیں آیا

ہم نے اپنا مرقد خو د روشن کرایا تھا اپنے لہُو سے

وہ تو میری لحد پہ کوئی چراغ جلانے نہیں آیا

ہم زخموں کو بھی ورثے میں یہ سبق سکھا دیں گے زبیر#

وہ میرے دل کے زخموں پہ کوئی مرہم لگانے نہیں آیا !

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(279) ووٹ وصول ہوئے

سردار زبیر احمد کی مزید شاعری

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Koyal Nau Bahar Ka Naghma Bhi Manind Azaan Lag Raha Hai in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 30 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.6 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.