Episode 55 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 55 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                            مشقیں
معرکہٴ حق و باطل
مشق نمبر1
دن:1
عنوان: ۱) تاریخ اسلام اور شہادتیں
۲) خلافت راشدہ کی مدت
۳) مرکز خلافت کی کوفہ منتقلی
۴) ۶۰ ہجری کے اختتام سے پناہ مانگنے کا حکم
۵) یزید کی تخت نشینی اور طلب بیعت
سوال نمبر1:حضور ﷺ نے اپنے بعد قائم ہونے والے دور حکومت کی پہلے سے کیا نشان دہی فرمائی تھی؟
جواب نمبر1:حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ” میری امت میں خلافت ۳۰ برس تک رہے گی پھر اس کے بعد ملوکیت ہوگی“۔

(جاری ہے)

سوال نمبر2:حضرت ابوبکر  کے دور خلافت کی مدت کیا تھی؟
جواب نمبر2:حضرت ابوبکر ۲ برس ۳ ماہ ۱۰ دن تک تخت خلافت پر متمکن رہے۔
سوال نمبر3:حضرت عثمان غنی کے بعد کس کا دور خلافت آیا اور کتنے عرصہ پر مبنی رہے؟
جواب نمبر3:حضرت عثمان غنی کے بعد خلیفہ چہارم حضرت علی کا دور خلافت آیا اور آپ ۴ برس ۹ ماہ تک اس اعلیٰ مسند پر فائز رہے۔
سوال نمبر4:حضرت علی کے اعلان خلافت پر حضرت امیر معاویہ  نے کیا قدم اٹھایا؟
جواب نمبر4:حضرت علی شیر خدا کے اعلان خلافت کے ساتھ ہی ملک شام میں حضرت امیر معاویہ نے اپنی آزاد حکومت کا اعلان کردیا اور حضرت علی کو خلیفہ تسلیم نہ کیا۔
سوال نمبر5:حضرت علی  نے مرکز خلافت مدینہ سے کوفہ منتقل کیوں کیا؟
جواب نمبر5:حضرت امیر معاویہ کا دار الحکومت دمشق تھا جو کہ مدینہ سے بہت دور اور لمبی مسافت پر تھا اس قدر دور رہ کر پوری خلافت کے انتظام وانصرام میں دشواری ہوتی تھی جس کو دور کرنے کے لئے مرکز خلافت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سوال نمبر6:جماعت ” شیعانِ علی“ میں کون لوگ شامل تھے؟
جواب نمبر6:اس جماعت میں وہ لوگ شامل تھے جنہوں نے کھل کر حضرت علی کی حمایت اور بنوامیہ و دیگر شخصیات کی مخالفت کا اعلان کیا۔
سوال نمبر7:حضرت علی کے دور خلافت میں وجود میں آنے والا تیسرا طبقہ کیا کہلاتا تھا؟
جواب نمبر7:اس دور میں وجود پانے والا تیسرا طبقہ ” خوارجی“ کہلاتا ہے اس طبقہ نے حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ دونوں کی مخالفت کی۔
سوال نمبر8:طبقہ خوارجی کا دینی موٴقف کیا تھا؟
جواب نمبر8:یہ خوارجی نماز روزہ اور زکوٰة کے پابند تھے۔ نوافل، تہجد، کثرت ذکر اور کثرت تلاوت جیسے عمل بھی بجا لاتے تھے۔ ”ان الحکمالا للہ “یعنی” حکم صرف اللہ کا “‘ کا نعرہ بلند کرتے تھے۔
سوال نمبر9:حضرت امام حسین کی شہادت کی منفرد خوبی کیا ہے؟
جواب نمبر9:حضرت امام حسین کی شہادت عظمیٰ کی یہ ایک منفرد خوبی ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے اس کی تفصیلات بہت پہلے بتادی تھی جس کی جزئیات سے اہل بیت واقف ہوچکے تھے۔
سوال نمبر10:میدان صفین کی طرف جاتے ہوئے حضرت علی نے کیا نشاندہی کی تھی؟
جواب نمبر10:میدان صفین کی طرف جاتے ہوئے راستہ میں حضرت علی شیر خدا نے کربلا کے ان مقامات کی نشاندہی کر دی تھی جہاں حضرت حسین اور ان کے ساتھی کو شہید ہونا تھا۔
سوال نمبر11:۶۰ ہجری کے اختتام کے حوالے سے حضرت ابوہریرہ کیا دعا فرمایا کرتے تھے؟
جواب نمبر11:حضرت ابوہریرہ اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے کہ ” میں ۶۰ ہجری کے اختتام اور نوعمر لوگوں کی امارت سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“۔
سوال نمبر12:حضرت ابوہریرہ ۶۰ ہجری کے اختتام سے پناہ کی جو دعا مانگا کرتے تھے اس سے ان کا مطلب کیا تھا؟
جواب نمبر12:ان کا مطلب یہ تھا کہ ایک خوفناک دور شروع ہونے والا ہے جس میں اوباش لڑکے سلطنت و حکومت پر قابض ہوں گے جس سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
سوال نمبر13:۶۰ ہجری کے اختتام کے بارے میں حضرت ام سلمہ کی روایت کے مطابق پیارے آقا ﷺ نے کیا فرمایا تھا؟
جواب نمبر13:حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میرا جگر گوشہ حسین بن علی ۶۰ ہجری کے اختتام پر شہید کر دیا جائے گا جبکہ ایک (اوباش) نوجوان ان پر چڑھائی کرے گا“۔
سوال نمبر14:یزید کی حکومت کے وقت مدینہ منورہ کے گورنر کون تھے؟
جواب نمبر14:اس وقت مدینہ منورہ کے گورنر ولید بن عقبہ تھے۔
سوال نمبر15:یزید نے ولید بن عقبہ کو اپنے والد کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے کیا کرنے کا کہا؟
جواب نمبر15:یزید نے ان کو اپنے باپ کی وفات کی اطلاع دی اور کہا کہ ہر خاص و عام سے میری بیعت لو اور حسین بن علی ، عبداللہ بن زبیر اور عبداللہ بن عمر سے پہلے بیعت لو اور ان سب کو ایک لمحہ کی بھی مہلت نہ دو۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan