Episode 69 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 69 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                  مشق نمبر15
دن15

عنوان: شہادت امام عالی مقام
سوال نمبر1: حضرت امام حسین نے میدان جنگ میں جانے کا ارادہ فرمایا تو کس نے روک کر پہلے جانے کی اجازت طلب کی؟
جواب نمبر1:حضرت امام حسین کے بیٹے امام زین العابدین  نے پہلے جانے کی اجازت طلب کی۔
سوال نمبر2:امام عالی مقام نے میدان جنگ جاتے دیکھ کر دکھی بیبیوں کو دیکھ کر کیا فرمایا؟
جواب نمبر2:امام عالی مقام  نے فرمایا:” اللہ تم لوگوں کا حافظ و نگہبان ہے“
سوال نمبر3:حضرت امام حسین  نے حمدو ثناء کے بعد آپ ﷺ کا کونسا ارشاد بیان فرمایا؟
جواب نمبر3:آپ  نے فرمایا کہ :” اے لوگو! تم جس رسول ﷺ کا کلمہ پڑھتے ہو اسی رسول ﷺ کا ارشاد ہے کہ جس نے حسن  و حسین سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی اور جس نے مجھ سے دشمنی کی تو اس نے اللہ سے دشمنی کی“۔

(جاری ہے)

سوال نمبر4:حضرت فاطمہ کے پل صراط سے گزرتے ہوئے عرش سے کیا ندا کی جائے گی؟
جواب نمبر4:حضرت فاطمہ کے پل صراط سے گزرتے ہوئے عرش سے ندا کی جائے گی:اے اہلِ محشر!اپنے سروں کو جھکا لو اور اپنی آنکھیں بند کر لو کہ خاتون ِ جنت ستر ہزار حوروں کے ساتھ گزرنے والی ہیں۔
سوال نمبر5:حضرت امام حسین نے جب دیکھا یہ بدبخت میرا خون بہانے سے کسی طرح باز نہ آئیں گے تو آپ نے کیافرمایا؟
جواب نمبر5:آپ نے فرمایا” اب تم لوگ جو ارادہ رکھتے ہو پورا کرو اور جسے میرے مقابلے میں بھیجنا چاہتے ہو بھیجو“۔
سوال نمبر6:یزید ابطحی کے بہت غرور و گھمنڈ سے اپنی بہادری کا نعرہ مارنے پر آپ  نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر6:آپ  نے فرمایا:تم مجھے جانتے نہیں میں اپنی رگوں میں حسینی قوت رکھتا ہوں۔فاتحِ خیبر شیرِخدا علی مشکل کشا کا شیرِنر ہوں۔تم جیسے نامرادوں کی میری نگاہ میں کوئی حقیقت نہیں۔میرے نزدیک مکھی اور مچھر سے زیادہ تیری کوئی حیثیت نہیں۔
سوال نمبر7:حضرت امام حسین  نے چہرے پر تیر لگنے پر کیا فرمایا؟
جواب نمبر7:آپ  نے اپنا خون آسمان کی طرف اچھال دیا اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا : ”الٰہی میرا شکوہ تجھی سے ہے دیکھ تیرے رسول ﷺ کے نواسہ سے کیا برتاؤ ہورہا ہے“۔
سوال نمبر8:حضرت امام حسین  اپنے خیمے کی طرف بڑھے تو کس نے آپ کو روکا اور کیسے؟
جواب نمبر8:آپ  اپنے خیمے کی طرف بڑھے تو شمر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آپ  کے اور آپ کے قافلے کے درمیان حائل ہوگیا۔
سوال نمبر9:ابن سعد کو جب کسی بھی طرح کامیابی نہ ہوئی تو اس نے اپنے ساتھیوں کو کیا کرنے کو کہا؟
جواب نمبر9:ابن سعد کو جب کسی طرح بھی کامیابی نہ ہوئی تو اس نے حکم دیا کہ چاروں طرف سے تیروں کا مینہ برسا یا جائے۔ اور جب آپ  خوب زخمی ہوجائیں تب نیزوں سے حملہ کیا جائے۔
سوال نمبر10:زہر میں بجھا ہوا تیرحضرت امام حسین کو کہاں لگا؟
جواب نمبر10:ایک زہر میں بجھا ہوا تیر آپ کی اس مقدس پیشانی پر لگا جسے نبی کریم ﷺ نے ہزاروں بار چوما تھا۔
سوال نمبر11:کس بد بخت نے حضرت امام حسین کو نیزہ مارا جو آپ کے تن اقدس سے پار ہوگیا؟
جواب نمبر11:سنان بن ابی عمرو بن انس مخفی نے ایک ایسا نیزہ مارا جو تن ِ اقدس سے پار ہو گیا۔
سوال نمبر12:جب امام عالی مقام شہید ہوئے تو آپ  کے بدن مبارک پر کتنے زخم تھے؟
جواب نمبر12:جب امام عالی مقام شہید ہوئے تو آپ کے بدن مبارک پر نیزہ کے ۳۳ اور تلوار کے ۳۴ زخم تھے۔
سوال نمبر13:امام عالی مقام نے آخری بار بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہوکر کیا دعا کی؟
جواب نمبر13:آپ  بارگاہ خداوندی میں سجدہ ریز ہوئے اور دعا کی کہ یہ زندگی تیری ہی دی ہوئی ہے اور اسے تیری ہی راہ میں قربان کر رہا ہوں۔اے خالق ِ کائنات !میرا یہ آخری سجدہ قبول کرنا۔
سوال نمبر14:حضرت امام حسین کو شہید کرنے کے بعد شمر نے کیا ارادہ کیا؟
جواب نمبر14:حضرت امام حسین کو شہید کرنے کے بعد شمر نے آپ  کے بیٹے زین العابدین کو قتل کرنے کا ارادہ کیا لیکن حمید بن مسلم نے اسے روک دیا۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan