Episode 62 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 62 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                      مشق نمبر8
دن8

عنوان:۱) روانگی مکہ سے کوفہ
۲) اہل کوفہ کے نام خط
۳) شہادت مسلم بن عقیل کی خبر
سوال نمبر 1:حضرت امام حسین مکہ سے کوفہ کے لئے کب روانہ ہوئے؟
جواب نمبر1:حضرت امام حسینمکہ مکرمہ سے ۸ ذو الحج کو کوفہ کے لئے روانہ ہوئے۔
سوال نمبر 2:کوفہ کے راستے میں صفاح کے مقام پر آپ  کی ملاقات کس سے ہوئی؟
جواب نمبر2:کوفہ کے راستے میں صفاح کے مقام پر آپ  کی ملاقات عرب کے مشہور شاعر فرزوق سے ہوئی۔
سوال نمبر 3:حضرت امام حسین کے لوگوں کے بارے میں پوچھنے پر فرزوق نے کیا جواب دیا؟
جواب نمبر3:فرزوق نے کہا کہ لوگوں کے دل تو آپ کے ساتھ ہیں مگر ان کی تلواریں بنو امیہ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

سوال نمبر 4:حضرت امام حسین  کے پاس حضرت عبداللہ بن جعفر کا خط لے کر کون آیا؟
جواب نمبر4:حضرت امام حسین کے پاس حضرت عبداللہ بن جعفر کا خط لے کر ان کے فرزند حضرت محمد اور حضرت عون آئے۔
سوال نمبر 5:حضرت عبداللہ بن جعفر نے حضرت امام حسین کو خط بھیجنے کے لئے کس کو کہا؟
جواب نمبر5:حضرت عبداللہ بن جعفر نے امیر مکہ عمرو بن سعید سے ملاقات کی اور اسے کہا کہ حضرت امام حسین کو ایک خط بھیج دیں۔
سوال نمبر 6:حضرت امام حسین نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے خواب کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب نمبر6:حضرت امام حسین نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک کام سر انجام دینے کا حکم فرمایا ہے۔ جس کو میں ہر حالت میں سرانجام دوں گا۔ خواب کے بارے میں پوچھنے پر آپ نے فرمایا:” یہ خواب میں کسی کو نہیں بتاؤں گا یہاں تک کہ میں اپنے رب سے جا ملوں“۔
سوال نمبر 7:قیس بن مسہرحیداوی کو حضرت امام حسین نے کس مقام سے خط دے کر کوفہ روانہ کیا؟
جواب نمبر7:حضرت امام حسین نے قیس بن مسہرحیداوی کو مقام حاجرسے خط دے کر کوفہ روانہ کیا۔
سوال نمبر 8:حضرت قیس جب قادسیہ پہنچے تو ان کو کس نے گرفتار کیا؟
جواب نمبر8:حضرت قیس جب خط لے کر قادسیہ پہنچے تو حصین بن نمیرنے قیس کو گرفتار کرکے ابن زیاد کے پاس بھیج دیا۔
سوال نمبر 9:ابن زیاد نے قیس کو جان بچانے کے لئے کیا کہا؟
جواب نمبر9:ابن زیاد نے کہا اگر تم اپنی جان بچانا چاہتے ہو تو گورنر ہاؤس کی چھت پر چڑھ کر حسین بن علی کے خلاف تقریر کرو اور ان کو برا بھلا کہو۔
سوال نمبر 10:حضرت قیس کی تقریر سن کر ابن زیاد نے کیا کیا؟
جواب نمبر10:حضرت قیس  کی تقریر سن کر ابن زیاد سخت غضب ناک ہوگیااور حکم دیا کہ اسے چھت کے اوپر سے نیچے گرا دو تاکہ اس کے ٹکرے ٹکڑے ہوجائیں۔
سوال نمبر 11:حضرت امام حسین کو حضرت مسلم بن عقیل اور حضرت ہانی بن عروہ کی شہادت کی خبر کس مقام پر ملی؟
جواب نمبر11:حضرت امام حسین کو حضرت مسلم بن عقیل اور حضرت ہانی بن عروہ کی شہادت کی خبر ” ثعلبہ “ کے مقام پر ملی۔
سوال نمبر 12:بنی اسد کے آدمی سے کوفہ کے لوگوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کیا جواب دیا؟
جواب نمبر12:اس نے کہا کے خدا کی قسم! جب میں کوفہ سے نکلا تو مسلم بن عقیل اور ہانی بن عروہ قتل ہوچکے تھے۔
ان کو ٹانگوں سے پکڑ کر بازاروں میں گھسیٹا جارہا تھا۔
سوال نمبر 13:عبداللہ اور منذر کی بات سن کر مسلم بن عقیل کے تینوں بھائیوں نے کیا کہا؟
جواب نمبر13:مسلم بن عقیل کے تینوں بھائی کھڑے ہوگئے اور جوش میں آکر کہا خدا کی قسم ہم واپس نہیں ہوں گے۔ جب تک مسلم کے خون کا بدلہ نہیں لیں گے یا ہم بھی ان کی طرح قتل نہیں ہوجائیں گے۔
سوال نمبر 14:حضرت امام حسین کو ” زرود“ کے مقام پر کس کے قتل کی خبر ملی؟
جواب نمبر14:حضرت امام حسین کو ” زرود“ کے مقام پر اپنے قاصد حضرت قیس کے قتل کی خبر ملی۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan