Episode 66 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 66 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                  مشق نمبر12
دن12

عنوان:۱) امام عالی مقام کے ساتھیوں کی شجاعت اور شہادت
۲) ہاشمی نوجوانوں کی بے مثال بہادری اور شہادت
۳) خیمے میں آتش زدگی
۴) اولاد عقیل کی شہادت
۵) فرزندان علی کی شہادت
سوال نمبر1:یزید بن معقل کے مقابلے میں امام عالی مقام کی طرف سے کون آیا؟
جواب نمبر1:معقل کے مقابلے میں امام عالی مقام کی طرف سے بریر بن حضیر مقابلے کے لیئے آئے۔
سوال نمبر2:حر کے مقابلے میں کوفیوں کی طرف سے کون آیا؟
جواب نمبر2:حر کے مقابلے میں کوفیوں کی طرف سے یزید بن سفیان آیا۔

(جاری ہے)

سوال نمبر3:جنگ کے اس موقع پر عمرو بن حجاج نے چلاتے ہوئے کیا کہا؟
جواب نمبر3:عمرو بن حجاج نے کہا: اے بے وقوف کوفیو! تمہیں نہیں معلوم تم کن لوگوں سے لڑ رہے ہو۔ یہ سب موت کو جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔
ان کے مقابلے میں ایک ایک کر کے ہرگز نہ جاؤ۔
سوال نمبر4:حضرت امام حسین کے ساتھ کتنے سوار تھے؟
جواب نمبر4:حضرت امام حسین کے ساتھ کل ۳۶ سوار تھے۔
سوال نمبر5:ابن سعد نے حملے کے لئے کتنے تیر اندازوں کو بھیجا؟
جواب نمبر5:ابن سعد نے ۵۰۰ تیر اندازوں کو بھیجا۔
سوال نمبر6:ایوب بن مشرح نے حر کے بارے میں کیا کہا؟
جواب نمبر6:ایوب بن مشرح نے کہا: خدا کی قسم! حر بن یزید کے گھوڑے کو میں نے تیر مارا جو اس کے حلق میں اتر گیا اور وہ گر پڑا اور اس کی پیٹھ پر سے حر اس طرح کود پڑا جیسے شیر۔
ابن مشرح یہ بھی کہتا تھا کہ حر کی طرح تلوار چلاتے میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔
سوال نمبر7:حضرت امام حسین کو رنجیدہ دیکھ کر کون کون میدان میں اُترے؟
جواب نمبر7:حضرت امام حسین کو رنجیدہ دیکھ کر حر اور زہیر بن قیس میدان میں اُترے۔
سوال نمبر8:خیموں پر ہر طرف سے حملہ کرنے کے لیے ابن سعد نے کیا حکم دیا؟
جواب نمبر8:ابن سعد نے اس خیال کے تحت کہ ہر طرف سے حملہ کیا جاسکے حکم دیا کہ خیمے اکھیڑ دیے جائیں۔
سوال نمبر9:اپنے ساتھیوں کی ناکامی دیکھ کر ابن سعد نے کیا کیا؟
جواب نمبر9:اپنے ساتھیوں کی ناکامی دیکھ کر ابن سعد نے حکم دیا کہ خیموں کو جلا دیا جائے۔
سوال نمبر10:خیموں کو جلتا دیکھ کر حضرت امام حسین نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر10:خیموں کو جلتا دیکھ کر حضرت امام حسین نے فرمایا کہ ان کو خیموں کو جلانے دو تب بھی وہ چاروں طرف سے حملہ نہیں کر سکیں گے۔
کیونکہ پہلے خیمے حائل تھے اب آگ حائل ہے۔
سوال نمبر11:شمر نے حضرت امام حسین کے خیمے پر حملہ کرنے کا کہا تو امام عالی مقام نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر11:حضرت امام حسین نے فرمایا:او زی الجوشن کے بیٹے !تو میرے اہل ِ بیت کو آگ میں جلانا چاہتا ہے۔ خدا تمہیں آگ میں جلائے ۔
سوال نمبر12:حضرت عبداللہ بن مسلم بن عقیل کے پکارنے پر کون میدان میں آیا؟
جواب نمبر12:حضرت عبداللہ بن مسلم بن عقیل کے پکارنے پر کوفی لشکر سے قدامہ بن اسد جو بڑا بہادر سمجھا جاتا تھا آپ سے لڑنے کے لئے نکلا۔
سوال نمبر13:حضرت عبداللہ بن مسلم بن عقیل کو کس نے شہید کیا؟
جواب نمبر13: نوفل بن مظاحم حمیری نے آپ  کو شہید کیا۔
سوال نمبر14:حضرت محمد بن علی کی والدہ کون تھی؟
جواب نمبر14:حضرت محمد بن علی کی والدہ اسماء بنت ِ خصیمہ تھی۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan