Episode 58 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 58 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                   مشق نمبر4
دن4
عنوان: ۱) نعمان بن بشیر معزولی اور ابن زیاد کا تقرر
۲) ابن زیاد کا کوفہ میں داخلہ
۳) حضرت مسلم بن عقیل  کی تلاش
سوال نمبر1:کوفہ کی صورت حال کے بارے میں اطلاع کے حوالے سے یزید نے کس کو بلایا؟
جواب نمبر1:کوفہ کی صورت حال کے بارے میں اطلاع کے حوالے سے یزید نے غلام سرجون کو بلایا۔
سوال نمبر2:سر جون نے کوفہ کی امارت کے حوالے سے یزید کو کیا مشورہ دیا؟
جواب نمبر2:سرجون نے یزید کو مشورہ دیا کہ کوفہ کی امارت کے لئے عبیداللہ بن زیاد سے بہتر کوئی آدمی نہیں اس لئے عبیداللہ بن زیاد کو کوفہ کی امارت سپرد کردی جائے۔

(جاری ہے)

سوال نمبر3:ابن زیاد کو یزید نے کیا حکم دیا؟
جواب نمبر3:یزید نے ابن زیاد کو حکم نامہ بھیجا کہ کوفہ پہنچ کر مسلم بن عقیل کو تلاش کرو۔
اور جب وہ تمہارے ہاتھ آجائیں تو اسے قتل کردو یا جلا وطن کردو۔
سوال نمبر4:بصرہ میں جس شخص نے امام حسین کا خط پڑھا اس نے خط کے ساتھ کیا کیا؟
جواب نمبر4:بصرہ کے سرداروں میں سے جس شخص نے امام حسین کے خط کو پڑھا اس نے اسے پوشیدہ رکھا۔
سوال نمبر5:ابن زیاد نے حضرت امام حسین کے قاصد کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
جواب نمبر5:ابن زیاد نے حضرت امام حسین کے قاصد کو قتل کروا دیا۔
سوال نمبر6:عبیداللہ بن زیاد اپنے کتنے ساتھیوں کے ساتھ اور کہاں روانہ ہوا؟
جواب نمبر6:عبیداللہ بن زیاد بصرہ سے اپنے اہل خانہ اور ۵۰۰ سواروں کے ہمراہ کوفہ کی طرف روانہ ہوا۔
سوال نمبر7:کس مقام پر پہنچ کر عبیداللہ بن زیاد نے اپنے ساتھیوں کو دھوکا دینے کا عمل کیا اور کتنوں کو ساتھ لے کر گیا؟
جواب نمبر7:قادسیہ کے مقام پر عبداللہ بن زیاد نے اپنے ۱۷ ساتھیوں کو ساتھ لیا اور باقی کو دھوکہ دیتے ہوئے وہی چھوڑا۔
سوال نمبر8:عبیداللہ بن زیاد کو حجازی لباس میں دیکھ کر اہل کوفہ کیا سمجھے؟
جواب نمبر8:اہل کوفہ جن کو حضرت امام عالی مقام کی آمد کا انتظار تھا حجازی لباس میں حجازی راستے سے سازو سامان کے ساتھ آتا دیکھ کر رات کی تاریکی میں ہر شخص نے یہی سمجھا کہ حضرت امام حسین تشریف لے آئے ہیں۔
سوال نمبر9:گورنر ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد ابن زیاد نے کیا کیا؟
جواب نمبر9:گورنر ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد ابن زیاد نے عام اعلان کرنے کا حکم دیا۔
منادی کی گئی اور لوگ جمع ہوگئے۔
سوال نمبر10:ابن زیاد کی آمد سے کوفہ کے لوگوں پر کیا اثر ہوا؟
جواب نمبر10: ابن زیاد نے کوفہ کے سرکردہ لوگوں کو گرفتار کر لیا اور ان سب سے تحریری ضمانت مانگی کہ وہ اور ان کے قبیلہ کے افراد کسی مخالف کو اپنے ہاں پناہ نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی مخالفانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
سوال نمبر11:ابن زیاد نے کوفہ کے سرکردہ لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
جواب نمبر11:ابن زیاد کی آمد اور ڈرانے دھمکانے سے اہل کوفہ خوف زدہ ہوگئے اور ان کے خیالات میں تبدیلی آنے لگی۔
سوال نمبر12:جب کوفہ میں حالات خراب ہونے لگے تو حضرت مسلم بن عقیل کس کے ہاں قیام کے لئے گئے؟
جواب نمبر12:حضرت مسلم بن عقیل ،ہانی بن عروہ کے ہاں چلے آئے جو ” مزحج“ کے سردار اور محب اہل بیت تھے۔
سوال نمبر13:ہانی نے حضرت مسلم بن عقیل کو کہاں چھپایا؟
جواب نمبر13:ہانی نے مکان کے عورتوں والے حصہ کے محفوظ کمرہ میں آپ  کو چھپا دیا۔
سوال نمبر14:ابن زیاد نے مسلم بن عقیل کو تلاش کرنے کی کیا ترکیب استعمال کی؟
جواب نمبر14:اس نے اپنے ایک غلام کو بلایا اور اسے ۳۰۰۰ درہم دیتے ہوئے کہا کہ مسلم بن عقیل اور ان کے ساتھیوں کو تلاش کر کے ان سے ملاقات کرنا اور انہیں یہ مال دے کر بتانا کہ تم بھی اہل بیت کے محبین میں سے ہو۔
سوال نمبر15:ابن زیاد کے غلام نے حضرت مسلم بن عقیل کے حکم پر مال کس کو دے دیا؟
جواب نمبر15:غلام نے حضرت مسلم بن عقیل کے حکم پر ابن زیاد کا دیا ہوا مال عرب کے مشہور شاہ سوار ابو ثمامہ عامری کو دے دیا جو امام کی جانب سے اموال کا ذمہ دار تھا۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan