Episode 70 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 70 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                   مشق نمبر16
دن16

عنوان:۱) شہادت امام حسین اور خون
۲) اس واقعہ کی وجہ سے پیارے آقا ﷺ کی غم زدہ حالت کا بیان
حضرت ابن عباس کی روایت سے
۳) اس واقعہ کی وجہ سے پیارے آقا ﷺ کی غم زدہ حالت کا بیان
حضرت ام سلمہ کی روایت سے
۴) ذبیح اسماعیل  سے زبیح حسین  تک
۵) خاندان نبوت کے مقتولین
۶) قافلہٴ حسین کے باقی افراد کی کوفہ روانگی
۷) سر انور پر نور اور سفید پرندے
۸) امام عالی مقام کا سر مبارک اور ابن زیاد
سوال نمبر1:حضرت امام حسین ابن علی کے ساتھ کتنے مسلمان شہید ہوئے؟
جواب نمبر1:حضرت حسین ابن علی کے ساتھ ۷۲ جانثاروں کی شہادت ہوئی۔

(جاری ہے)

سوال نمبر2:امام طبرانی نے حضرت امام حسین کی شہادت کے بارے میں کیا روایت کیا ہے؟
جواب نمبر2:امام طبرانی نے روایت کیا ہے کہ: جب امام حسین کو شہید کیا گیا تو سورج کو شدید گرہن لگ گیا۔ حتیٰ کہ دو پہر کے وقت تارے نمودار ہوگئے یہاں تک کہ انہیں اطمینان ہونے لگا کہہ رات ہے۔
سوال نمبر3:جب حضرت عبداللہ بن عباس نیند سے بیدار ہوئے تو ان کی زبان پر کیا الفاظ جاری تھے؟
جواب نمبر3:جب حضرت عبداللہ بن عباس نیند سے نمودار ہوئے تو ان کی زبان پر ” انا للہ وانا الیہ راجعون“ کے الفاظ جاری تھے۔
سوال نمبر4:آپﷺ حضرت عباس کو خواب میں کیا فرمارہے تھے؟
جواب نمبر4:آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ اے عباس! میرے بیٹے حسین کو قتل کردیا گیا ہے یہ اس کا اور اس کے رفقا کا خون ہے۔
سوال نمبر5:آپ ﷺ نے ام سلمہ کو مٹی عنایت کرتے ہوئے کیا فرمایا ؟
جواب نمبر5:آپ ﷺ نے فرمایا:اے ام سلمہ! جب یہ مٹی خون میں بدل جائے تو سمجھ جانا کہ میرا بیٹا حسین شہید ہوگیا ہے۔
سوال نمبر6:حضرت ام سلمہ کے خواب میں آپ ﷺ کس حالت میں تشریف لائے اور ان ﷺ سے کیا فرمایا؟
جواب نمبر6:آپ ﷺ اس حالت میں تشریف لائے کہ انﷺ کے سر انور اور ریش مبارک پر مٹی تھی۔حضرت ام سلمہ  کے پوچھنے پر فرمایا: ابھی ابھی قتل حسین دیکھ کر آیا ہوں۔
سوال نمبر7:حضرت ابراہیم  نے کس کی قربانی دی اور کیا ان کی قربانی قبول ہوئی؟
جواب نمبر7:حضرت ابراہیم  نے حکم الٰہی کی عملاً بجا آوری کے لئے اپنے لخت جگر حضرت اسماعیل کی قربانی دی۔
ان کی قربانی قبول کر لی گئی اور حضرت اسماعیل کی زندگی محفوظ رہی۔
سوال نمبر8:اللہ نے کیا کہہ کے حضرت اسماعیل کے ذبیح عظیم کو فدیہ قرار دیا؟
جواب نمبر8:اور ہم نے ایک عظیم قربانی کو اس کا فدیہ قرار دیا۔ القرآن
سوال نمبر9:معرکہ کربلا کے شہیدوں کو کتنے دن بعد دفن کیا گیا؟
جواب نمبر9:میدان کربلا میں شہید ہونے والے مسلمانوں کو بنی اسد کے لوگوں نے دوسرے روز دفن کردیا۔
سوال نمبر10:اولاد حسن و حسین کے نام لکھیں جن کی اس واقعہ میں شہادت ہوئی۔
جواب نمبر10: اولاد ِ حسین  میں سے
۱۔حضرت علی اکبر  ۲۔ حضرت عبد اللہ  (علی اصغر ) شہید ہوئے۔
اولاد ِ حسن  میں سے
  ۱۔حضرت عبد اللہ  ۲۔
حضرت قاسم  
۳۔ حضرت ابو بکر  شہید ہوئے۔
سوال نمبر11:امام عالی مقام  کا سر مبارک کس کے پاس بھیجا گیا؟
جواب نمبر11:امام عالی مقام  کا سر مبارک خولی بن یزید کے پاس بھیجا گیا۔
سوال نمبر12:ابن سعد نے کس کو قیدی بنایا اور انہیں کہاں روانہ کیا؟
جواب نمبر12:پردہ نشین بیبیوں اور امام زین العابدین کو قیدی بنا کر کوفہ روانہ کیا۔
سوال نمبر13:حضرت زینب  نے اپنے بھائی کی لاش کے پاس سے گزرتے ہوئے کس کو پکارا؟
جواب نمبر13:حضرت بی بی زینب جب اپنے بھائی کی لاش کے پاس سے گزریں تو انتہائی درد کے ساتھ اپنے نانا ﷺ کو پکارا۔
سوال نمبر14:خولی کی بیوی نوار نے امام عالی مقام کے سر مبارک کے بارے میں کیا بیان کیا؟
جواب نمبر14:وہ کہتی ہیں کہ خدا کی قسم میں نے دیکھا کہ ایک نور برابر آسمان سے اس برتن تک ایک ستون کی مانند چمک رہا ہے اور میں نے سفید پرندے دیکھے جو برتن کے ارد گرد منڈلا رہے تھے۔
سوال نمبر15:ابن زیاد کے حضرت امام حسین کے دانتوں اور لبوں کو چھڑی سے کرید نے پر زید بن ارقم  نے کیا کہا؟
جواب نمبر15:آپ ﷺ کے صحابی زید بن ارقم نے روتے ہوئے فرمایا کہ:چھڑی کو ان دانتوں سے دور ہٹاؤ ۔ قسم ہے اس خدا کی! جس کا کوئی معبود نہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہ ان لبوں کو چوما کرتے تھے۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan