Episode 1 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 1 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

تعارف
 اس کتاب میں معرکہ حق و باطل کے حوالے سے شعور و آگہی آگے پہنچانے کے لیے کربلا میں پیش آنے والے واقعات و اسباب کی پوری تفصیل درج کی جا رہی ہے۔اس کے لیے جہاں جہاں سے بھی مستند حقائق اکٹھے کئے گئے ہیں انہیں جذباتی اور افسانوی صورت میں بتانے سے زیادہ حقیقت کے ہر رخ کو سامنے لانے کی حتیٰ الامکان کوشش کی گئی ہے۔یہ کسی بھی فرقہ واریت سے ہٹ کے صرف حق کو آگے امت تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے کہ ہماری امت کے سردار پیارے آقائے دوعالم ﷺ کی پیاری آل نے امت کی بھلائی اور نجات کے لیے جو قربانی دی اس کے بارے سب کا شعور بیدارہو۔
اس کتاب میں واقعہ کربلا کو موضوعات کے اعتبار سے بہتر حصوں میں تقسیم کر کے واقعہ کا اصل متن بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔کتاب کے آخر میں انہی موضوعات کے اعتبار سے سوالات پر مبنی چند مشقیں بھی دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان مشقوں کو یہاں دینے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی چاہے تو متن کو یاد کر نے کے بعد ان مشقوں کو حل کرکے اپنی معلومات کی جانچ کر سکے۔

معرکہٴ حق و باطل کی اس کاوش کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جن دیگر کتب سے خصوصی مدد لی گئی، ہم ان تمام کتب کے مصنفین، ادارے اور پبلشرز کے تہہِ دل سے مشکور ہیں۔
 اللہ ہمیں حق کو سمجھنے اور اسے آگے پھیلانے کی ہمت عطا کرے۔(آمین ثم آمین)

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan