مشق نمبر5
دن5
عنوان: ۱) ام ہانی کی گرفتاری
۲) حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت
سوال نمبر1:گورنر ہاؤس میں ہانی کے سلام کرنے پر ابن زیاد نے کیا کیا اور اس کا اثر ہانی پر کیا ہوا؟
جواب نمبر1:گور نر ہاؤس پہنچ کر جب ہانی نے ابن زیاد کو سلام کیا تو اس نے سلام کا جواب نہ دیا۔
ہانی اس سلوک پر متعجب ہوئے اور دل میں کھٹکا اور خوف محسوس ہوا۔
سوال نمبر2:شامی غلام کو دیکھ کر ہانینے ابن زیاد سے کیا کہا؟
جواب نمبر2:غلام کو دیکھ کر ہانینادم ہوئے اور کہا، اے امیر! خدا آپ کا بھلا کرے خدا کی قسم میں نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت نہیں دی تھی بلکہ وہ اپنے آپ میرے گھر میں آگئے تھے۔
(جاری ہے)
سوال نمبر3:حضرت مسلم بن عقیل کا پتہ معلوم ہوجانے کے بعد ابن زیاد نے ہانی کو کیا کہا؟
جواب نمبر3:ابن زیاد نے مسلم بن عقیل کے بارے میں ہانی سے کہا کہ پھر انہیں یہاں لے آؤ۔
سوال نمبر4:ابن زیاد کے حکم پر ہانی نے کیا جواب دیا؟
جواب نمبر4 : ہانی نے کہا کہ خدا کی قسم اگر وہ میرے پاؤں کے نیچے بھی ہوتے تو میں ان کے اوپر سے پاؤں نہ اٹھاتا۔
سوال نمبر5:ہانی کو ابن زیاد کے قریب لانے پر اس نے ہانی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
جواب نمبر5:جب ہانی کو ابن زیاد کے قریب لایا گیا تو اس نے ہانیکے چہرہ پر نیزہ سے وار کیا جس سے ان کا چہرہ اور ناک زخمی ہوگئے۔
سوال نمبر6:ہانیکے ابن زیاد پر حملہ کی کوشش کرنے پر اس نے کیا کہا؟
جواب نمبر6:ابن زیاد نے کہا کہ اب تم نے اپنا خون حلال کردیا ہے کیونکہ تم خارجی ہو۔
سوال نمبر7:ابن زیاد نے ہانی کے حمایتیوں کا شورو غل سن کر کیا کیا؟
جواب نمبر7:ابن زیاد نے ان کا شورو غل سن کر قاضی شریح سے، جو اس کے پاس موجود تھا ،کہا کہ آپ ان لوگوں کے پاس جائیں اور ان سے کہیں کہ امیر نے انہیں صرف مسلم بن عقیل کی پوچھ گچھ کے لئے روکاہے۔
سوال نمبر8:ہانی کے قید ہونے کی خبر سن کر جب مسلم بن عقیل ان کی طرف روانہ ہونے لگے تو کل کتنے کوفی آپ کے ساتھ روانہ ہوئے؟
جواب نمبر8:کل ۴۰۰۰ کوفی آپ کے گرد جمع ہوگئے۔ آپ انہیں لے کر ابن زیاد کی طرف روانہ ہوگئے۔
سوال نمبر9:نماز مغرب تک کتنے لوگ حضرت مسلم بن عقیل کے ساتھ رہ گئے؟
جواب نمبر9:نماز مغرب تک صرف ۳۰ آدمیوں کی مٹھی بھر جماعت آپ کے ساتھ رہ گئی۔
سوال نمبر10:ابن زیاد نے نماز کے بعد حضرت مسلم بن عقیل کے بارے میں کیا اعلان کیا؟
جواب نمبر10:ابن زیاد نے نماز کے بعد امراء سے حضرت مسلم بن عقیل کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ جس کے پاس وہ پائے گئے اور اس نے ہمیں اطلاع نہ دی تو اس کا خون ہمارے لئے مباح ہوگا۔
سوال نمبر11:ابن زیاد نے حضرت مسلم بن عقیل کی گرفتاری کے لئے کس کس کو بھیجا؟
جواب نمبر11:ابن زیاد نے حضرت مسلم بن عقیل کی گرفتاری کے لئے عمر بن حریث مخزومی کو بھیجا جو ایک پولیس افسر تھا۔
۷۰،۸۰ سواروں کے ساتھ عبدالرحمٰن اور محمد بن اشعث بھی حضرت مسلم بن عقیل کی گرفتاری کے لئے گئے۔
سوال نمبر12:حضرت مسلم بن عقیل کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر عبداللہ بن عباس سلمی نے کیا کہا؟
جواب نمبر12:عبداللہ بن عباس سلمی نے کہا کہ جس چیز کے طلب گار ہو اس کے طلب گاروں پر جب ایسی مصیبت آن پڑتی ہے تو وہ رویا نہیں کرتے۔
سوال نمبر13:حضرت مسلم بن عقیل نے جب مٹکے سے پانی پینے کا ارادہ کیا تو پاس کھڑے شخص نے کیا کہا؟
جواب نمبر13:حضرت مسلم نے اس سے پانی پینے کا ارادہ کیا تو ایک آدمی نے کہا کہ خدا کی قسم جہنم کے کھولتے ہوئے پانی پینے سے پہلے تو اس مٹکے کا پانی نہیں پئے گا۔
سوال نمبر14:حضرت مسلم بن عقیل کو پیاس سے نڈھال دیکھ کر کس نے آپ کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا؟
جواب نمبر14:آپ کو پیاس سے نڈھال دیکھ کر عمارہ بن عقبہ بن ابی معیط نے اپنے غلام کو بھیج کر اپنے گھر سے ٹھنڈے پانی کی ایک چھاگل اور ایک پیالہ منگوالیا۔
سوال نمبر15:اپنی وصیت کے طور پر حضرت مسلم بن عقیل نے عمر بن سعد سے کیا کہا تھا؟
جواب نمبر15:حضرت مسلم نے اس سے کہا کہ میں نے ۷۰۰ درہم قرض دینا ہے تم میری طرف سے یہ قرض ادا کردینا اور ابن زیاد سے میری لاش مانگ کر دفن کردینا۔