Episode 64 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 64 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

             مشق نمبر10                                  
دن10

عنوان: ۱) امام عالی مقام اور ابن سعد سے ملاقات
۲) ایک رات کی مہلت
۳) رفقا سے حضرت امام حسین کا خطاب
۴) دسویں محرم کی صبح
سوال نمبر1:حضرت امام حسین نے ابن سعد کو کیا پیغام بھیجا؟
جواب نمبر1:حضرت امام حسین نے ابن سعد کو پیغام بھیجا کے آج رات ہم تم سے ملنا چاہتے ہیں۔
سوال نمبر2:ابن سعد سے ملاقات کے بعد حضرت امام حسین نے کتنی اور کیا باتیں پیش فرمائی؟
جواب نمبر2: حضرت امام حسین نے ۳ باتیں پیش کی۔

(جاری ہے)

۱) جہاں سے آیا ہوں وہیں واپس جانے دو۔
۲) مجھے کسی سرحدی مقام پر لے چلو میں وہیں رہ لوں گا۔
۳) مجھے سیدھا یزید کے پاس دمشق میں جانے دو۔ اطمینان کے لئے تم بھی میرے پیچھے پیچھے چل سکتے ہو۔
سوال نمبر3:حضرت امام حسین کی بات ماننے کا ارادہ ابن زیاد نے کس کے کہنے پر تبدیل کیا؟
جواب نمبر3:ابن زیاد نے آپ  کی بات ماننے کا ارادہ شمر ذی الجوشن کے کہنے پر تبدیل کیا۔
سوال نمبر4:ابن زیاد نے شمر بن ذی ا لجوشن کو کیا حکم دے کر بھیجا؟
جواب نمبر4:ابن زیاد نے شمر بن ذ ی الجوشن کو یہ حکم دے کر بھیجا کہ اگر حسین اور اس کے رفقا میرے حکم کی تعمیل کریں گے تو بہتر ورنہ عمر بن سعد کو حکم دو کہ وہ حسین اور ان کے احباب پر حملہ کردے۔
سوال نمبر5:لشکر حوالے کرنے کی بارے میں پوچھے جانے پر ابن سعد نے کیا جواب دیا؟
جواب نمبر5:ابن سعد نے کہا میں لشکر تمہارے سپر دنہیں کروں گابلکہ یہ مہم میں خود کروں گا، چنانچہ اس نے فوراً حملے کا حکم دے دیا۔
سوال نمبر6:حضرت امام حسین عصر کی نماز کے بعد کس کا سہارا لیے دروازے پر بیٹھے تھے؟
جواب نمبر6:حضرت امام حسین عصر کی نماز کے بعد خیمے کے دروازے پر تلوار کا سہارے لیے بیٹھے تھے۔
سوال نمبر7:حضرت بی بی زینب کے بیدار کرنے پر حضرت امام حسین نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر7:حضرت امام حسین نے فرمایا میں نے ابھی خواب میں حضور ﷺ کی زیارت کی ہے۔ آپ ﷺ نے مجھے فرمایا کہ تم ہمارے پاس آنے والے ہو۔
سوال نمبر8:حضرت امام حسین نے حملے کا سبب پوچھنے کے لیئے کس کو کہا؟
جواب نمبر8:حضرت امام حسین نے حضرت عباس کو حملہ کا سبب پوچھنے کا کہا۔
سوال نمبر9:حضرت امام حسین نے ایک رات کی مہلت مانگتے ہوئے کیا فرمایا؟
جواب نمبر9:حضرت امام حسین نے فرمایا کہ ہمیں ایک رات کی مہلت دیں تاکہ اس آخری رات میں ہم اچھی طرح نماز پڑھ لیں دعا مانگ لیں اور توبہ و استغفار کرلیں۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھے نماز، تلاوت اور استغفار سے بڑا قلبی تعلق ہے۔
سوال نمبر10:حضرت امام حسین نے بنی عقیل سے کیا فرمایا؟
جواب نمبر10:آپ نے بنی عقیل سے فرمایا: اے اولاد عقیل ! تمہارے لیے تمہارے بھائی مسلم کا خون بہا ہی کافی ہے۔
تم واپس چلے جاؤ ، میں تمہیں اجازت دیتا ہوں۔
سوال نمبر11:سعید بن عبداللہ نے امام عالی مقام کا ساتھ دینے کے متعلق کیا فرمایا؟
جواب نمبر11:حضرت سعید بن عبداللہ  نے عرض کیا اگر مجھے یقین ہوجائے کہ ۷۰ بار مارا جاؤں گا اور ہر بار میری خاک بھی اڑا دی جائے گی تو بھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔
سوال نمبر12:ہزار بار آرے سے چیرے جانے کے بارے میں کس نے عرض کیا؟
جواب نمبر12:زبیر بن قیس نے عرض کیا کہ اگر مجھے ہزار بار بھی آرے سے چیرا جائے تو بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑوں گا۔
سوال نمبر13:اپنے ساتھیوں اور اہل و عیال کے ان جذبات کو دیکھ کر آپ نے کیا حکم دیا؟
جواب نمبر13:اپنے ساتھیوں اور اہل و عیال کے ان جذبات کو دیکھ کر آپ نے حکم دیا کہ تمام رات خیمے قریب قریب کر لو ان کی طنابیں ایک دوسری میں گڑھی ہوئی ہوں تاکہ دشمن ہم تک صرف ایک جانب سے آسکے ہمارے دائیں بائیں پیچھے کی جانب خیمے ہوں۔
سوال نمبر14:حسینی فوج کتنے جاں نثاروں ،گھڑ سواروں اور پیدل افراد پر مشتمل تھی؟
جواب نمبر14:حسینی فوج ۷۲ جاں نثار ۳۲ گھڑ سوار اور ۴۰ پیدل پر مشتمل تھی۔
سوال نمبر15:خندق میں لکڑیوں کو آگ کیوں لگائی گئی؟
جواب نمبر15:حضرت امام حسین  کے حکم پر خندق میں ڈالی گئی لکڑیوں کو آگ لگادی گئی تاکہ آگے سے کوئی خیموں میں داخل نہ ہوسکے۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan