Episode 63 - Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan

قسط نمبر 63 - معرکہٴ حق و باطل - حماد حسن خان

                                    مشق نمبر 9
دن9

عنوان:۱) حر کی آمد
۲) زمین کربلا پر
۳) عمر بن سعد کی آمد
۴) پانی بند کرنے کا حکم
سوال نمبر1:حسینی قافلہ کس مقام پر خیمہ زن ہوا؟
جواب نمبر1:حسینی قافلہ کوہ ِ ذی حشم کے مقام پر پہنچ کر خیمہ زن ہوا۔
سوال نمبر2:حر بن یزید کتنے سواروں کے ساتھ آپ کو گرفتار کرنے آیا؟
جواب نمبر2:حر بن یزید حکومت یزید کی طرف سے آپ  کو گرفتار کرنے کے لئے ایک ہزار مسلح سواروں کے ساتھ پہنچا۔
سوال نمبر3:عصر کے وقت امام عالی مقام نے اپنے ساتھیوں کو کیا حکم دیا؟
جواب نمبر3:جب عصر کا وقت ہوا تو امام عالی مقام نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ سب روانہ ہونے کے لئے تیار ہوجائیں۔

(جاری ہے)

سوال نمبر4:خطوط کے بھیجنے پر حر کے انکار کے بعد آپ نے کیا کیا؟
جواب نمبر4:اس پر آپ نے خطوط کے تھیلے کو منگوا کر سب کے سامنے اُلٹا دیا۔
سوال نمبر5:جب حر کے لشکر نے آپ کا راستہ روکا تو آپ نے کیا فرمایا؟
جواب نمبر5:حضرت امام حسین نے فرمایا: تیری ماں تجھے روئے تو کیا چاہتا ہے۔
سوال نمبر6:ابن زیاد کی طرف سے آنے والے خط میں حر کے لئے کیا پیغام تھا؟
جواب نمبر6:ابن زیاد کی طرف سے آنے والے خط میں لکھا تھا کہ جس وقت میرا قاصد میرا خط لے کر تمہارے پا س پہنچے تو اسی وقت سے حسین پر سختی کرواوراس جگہ کے سوا جہاں نہ کوئی بستی ہو اور نہ پانی ،کسی اور جگہ نہ اترنے دو۔
سوال نمبر7:حر کی باتیں سننے کے بعد حضرت امام حسین نے کونسا راستہ اختیار کیا؟
جواب نمبر7:آپ نے حر کی بات سننے کے بعدعذیب اور قادسیہ جانے والے راستے سے بائیں جانب جانے والا راستہ اختیار فرمایا۔
سوال نمبر8:خط میں لکھا پیغام سننے کے بعد حضرت امام حسین نے اپنے ساتھیوں کو کہاں اترنے کا فرمایا؟
جواب نمبر8:آپ نے اپنے ساتھیوں سے نینوا، غاضریہ اور شیفتہ میں اترنے کافرمایا۔
سوال نمبر9:حضرت امام حسین کربلا کے مقام پر کس تاریخ کو خیمہ زن ہوئے؟
جواب نمبر9:۶۱ ہجری محرم کی ۲ تاریخ جمعرات کے دن امام عالی مقام اپنے اہل و عیال اور ساتھیوں سمیت خیمہ زن ہوئے۔
سوال نمبر10:حضرت ام سلمہ کی روایت کے مطابق جبرائیل امین  نے آپ ﷺ کو کیا کہا؟
جواب نمبر10:جبرائیل  نے آپ ﷺ کو کہا: اے محمد ﷺ بیشک آپ ﷺ کی امت میں سے ایک جماعت آپ ﷺ کے اس بیٹے حسین  کو آپ ﷺ کے بعد قتل کر دے گی۔
سوال نمبر11:جبرائیل نے آپ ﷺ کو کیا دیا؟
جواب نمبر11:جبرائیل امین  نے آپ ﷺ کو حضرت امام حسین کی جائے شہادت کی تھوڑی سی مٹی دی۔
سوال نمبر12:حضرت ام سلمہ نے مٹی کو کس چیز میں رکھا اور اس کو روز دیکھ کر کیا فرماتی تھیں؟
جواب نمبر12:حضرت ام سلمہ نے مٹی کو بوتل میں رکھ دیا تھا وہ ہر روز دیکھتی تھیں اور فرماتیں کہ جس دن یہ مٹی خون ہوجائے گی وہ دن عظیم دن ہوگا۔
سوال نمبر13:عمر بن سعد کتنے سپاہیوں کے ہمراہ اور کس تاریخ کو کوفہ سے کربلا مقابلہ کے لئے پہنچا؟
جواب نمبر13:عمر بن سعد ۳ محرم کو ۴۰۰۰ سپاہیوں کے ساتھ مقابلہ کے لئے کوفہ سے کربلا پہنچ گیا۔
سوال نمبر14:ابن زیاد نے یہ لشکر کس کے لئے تیار کیا تھا؟
جواب نمبر14:ابن زیاد نے یہ لشکر ویلم کے لئے تیار کیا تھا۔
سوال نمبر15:پانی بند کرنے کا حکم کب ہوا؟
جواب نمبر15:پانی بند کرنے کا حکم امام عالی مقام کی شہادت سے ۳ دن پہلے یعنی ۷ محرم کو ہوا۔

Chapters / Baab of Markaa E Haq O Batil By Hammad Hassan Khan