
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- خصوصی مضامین
- حکومت کی کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیاں اور مہنگائی کی بڑھتی لہر
حکومت کی کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیاں اور مہنگائی کی بڑھتی لہر
بلد یاتی نظام کا حتمی منصوبہ تیار․․․․ وزیراعلیٰ پنجاب پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم سالانہ شہنشاہ بغداد کا نفرنس میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات پر زبردست خراج عقیدت
ہفتہ 13 اپریل 2019

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کے والد فتح محمد بزدار کی وفات پر حکومتی اور سیاسی اراکین کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ان کے والد کی قل خوانی میں کاروباری اور عوامی شخصیات نے بھی بھر پور طریقے سے شرکت کی ہے ۔وفاقی حکومت ابھی تک مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پائی جبکہ ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر بھی سیاسی اور عوامی حلقوں میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق حکومت دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے آئی ایم ایف کی امداد وصول کرنے والی ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کا ایک اور ریلہ عوام کیلئے مزید مسائل کا باعث بنے گا تاہم سنجیدہ عوامی حلقوں کے مطابق اگر تحریک انصاف کی حکومت ایک سال کی مدت میں عوامی مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے تو عوام مشکلات کا ذہنی طور پر سامنا کرنے کو تیار ہیں دوسری طرف تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات ایک بار پھرشدت اختیار کر گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
مخدوم شاہ محمود کی پریس کانفرنس پروزیراعظم عمران خان نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ پارٹی میں کئی رہنما بھی جہا نگیر ترین کی حمایت پر اتر آئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا وزن بھی جہانگیرترین کے پلڑے پر ہے ۔بعض ذرائع اس حالیہ لڑائی کو ایجنسیوں اور اسٹیبلشمنٹ کی کارروائی بھی قرار دے رہے ہیں اور کچھ حلقو ں کے نزدیک شاہ محمود قریشی وزارت عظمی کے امید وار کی حیثیت سے بھی سامنے لائے جا سکتے ہیں جبکہ کچھ حلقے میاں شہباز شریف اور نواز شریف کی بھی باتیں کررہے ہیں تاہم ایسی صورتوں میں عمران خان کے لیے جہاں مسائل درپیش ہو سکتے ہیں وہاں عمران خان بھی ایسی صورت کو کسی طور قابل کرنے کے حق میں نہیں ہوں گے۔عوامی حلقوں اور تحریک انصاف کے قریبی حلقوں کے مطابق حکومت کو عوامی تو قعات پر پورا اترنے کیلئے کئی سخت فیصلے کرنا ہوں گے ۔قابل افراد کو حکومت میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سابقہ حکومتوں کی لگائی گئی بیورو کریسی کو بھی لگام دینا ہو گی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی نظام کا حتمی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا حکومت پنجاب کے بلدیاتی نظام میں وزارت بلدیات اور وزارت قانون کی مشاورت سے متعدد مرتبہ تبدیلیوں کے بعد اب پنجاب میں بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
زکر یا یونیورسٹی ملتان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کی وفات پر زکریا یونیورسٹی ملازمین اور عوامی وسیاسی حلقوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے یونیورسٹی کی ٹیچر ز فورم کے تعزیتی اجلاس میں سابق وائس چانسلر کی یونیورسٹی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا ہے ۔جنوبی پنجاب میں بھی مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں اور رہنماؤں کی طرف سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے گھر نیب کے چھاپے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیب انتقامی کارروائیاں بند کرے۔شہزاد مقبول بھٹہ،بلال بٹ،اطہر ممتاز،شاہد لودھی اور دیگر بھی احتجاجی مظاہرے میں شامل تھے۔
ملک میں ایک طرف نئے تعلیمی سال کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دوسری طرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی پہلی سے انٹر تک کی کتابیں بھی مارکیٹ میں نایاب ہو گئی ہیں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے اپنے دورہ ملتان میں انصاف ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاہم محدود وسائل کی وجہ سے تمام افراد کو مفت ادویات کی فراہمی ناممکن ہے ۔جمعیت علمائے اسلام پنجاب(ف)کی مجلس عمومی کے سابق رکن حافظ ایوب قریشی کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے کارڈیالوجی وارڈ میں جان بچانے والی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔
ملتان میں امن وامان کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک نظر آرہی ہے گول باغ گلگت میں گزشتہ دنوں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور تین زخمی ہونے کے بعد پولیس نے 8
افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔واقع کی سنگینی کا انداز ہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نشتر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں دونوں گروپ پھر لڑ پڑے اس موقع پر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈوں کی کار کردگی بھی ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور اعلی پولیس حکام کو اس واقعی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اس قسم کے واقعات کے تدارک کا انتظام کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی شہری قانون کو ہاتھ میں نہ لے اور ہسپتالوں میں اس قسم کی نازک صورتحال پیدانہ ہو اور دوسرے مریضوں اور ان کے لواحقین کو اس قسم کے واقعات کا سامنانہ کرنا پڑے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام جشن بہاراں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے کہا ہے کہ اس قسم کی تقاریب وکلا کی صحت مندانہ سر گرمیوں کے ذرائع میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے وکلا پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور
کر دار اداکریں۔جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملتان میں سالانہ عظیم الشان شہنشاہ بغداد کانفرنس کے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔
اس موقع پر نامور عالم دین مولانا ثمر عباس قادری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی طرف سے ایک اداکارہ کو ایوارڈ سے نواز نے پر بھی احتجاج کیا ۔کبیر والا کے سیاسی اور عوامی حلقوں کی طرف سے ایک مقامی سیاست دان کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں میپکو کی طرف سے میٹر اتارنے پر علاقے کے مکینوں کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹے ٹریفک جام رکھی گئی ہے تاہم میٹر واپس لگوانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے ۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں ایکوائر کی گئی اراضی کا ریکارڈ صوبائی ہائی ویز کے دفتر سے غائب ہونے کا نکشاف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق لینڈ ایکوزیشن پرانچ کے اہل کاروں نے کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا آڈٹ ریکارڈ بھی غائب کر دیا ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
hukoomat ki corrupt anasir kay khilaaf karwaiya aur mehengai ki barhti lehar is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 April 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.