انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے تقریبا 2700 سے زائد امیدوار مختلف مقدمات، انکوائریوں اور تحقیقات کی زد میں
مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں آصف زرداری ، عمران خان، شہباز شریف اور مریم نواز شامل ہیں فاروق ستار،مصطفی کمال ،مولانا فضل الرحمان ،جمشید دستی ،خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، ثنااللہ زہری ، حاصل بزنجو، خورشید شاہ ، نادر مگسی ،حنا ربانی کھر، اسفند یار ولی ،شیخ رشید ، عارف علوی اور اسد عمر پر بھی مقدمات ہیں
جمعرات 21 جون 2018 22:10
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات میں ملوث 770 افراد آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
مقدمات میں ملوث 135 امیدوار متحدہ قومی موومنٹ ، 122 پاک سرزمین پارٹی اور 120 امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کے خواہاں ہیں۔مقدمات میں ملوث 69 امیدوار جمعیت علما اسلام (ف)، 49 امیدوار جماعت اسلامی، 25 امیدوار تحریک لبیک پاکستان، 52 نیشنل پارٹی، 19 قومی وطن پارٹی اور 31 پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے 70 فیصد امیدواروں پر 800 ارب روپے کی خرد برد میں ملوث ہونے کا الزام ہے جب کہ 122 امیدوار مبینہ طور پر دہری شہریت رکھتے ہیں اور سیکڑوں امیدوار ڈیفالٹرز ہیں۔مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شامل ہیں۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، حمزہ شہباز، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور پرویز مشرف بھی مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی، منظور وٹو، امیر حیدر ہوتی اور اکرم درانی پر بھی مختلف مقدمات درج ہیں۔اسی طرح ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جمشید دستی بھی مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، ثنااللہ زہری ، حاصل بزنجو، جعفر لغاری، خورشید شاہ ، نادر مگسی ،حنا ربانی کھر، اسفند یار ولی ،شیخ رشید ، عارف علوی اور اسد عمر پر بھی مقدمات ہیں۔غلام احمد بلور، مونس الہی ، سائرہ افضل تارڑ، مکیش کمار ، فردوس عاشق اعوان، منظور وسان، خرم معین وٹو، برجیس طاہر، غلام مصطفی کھر اور آغا سراج درانی بھی مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا، آفاق احمد، دوست محمد کھوسہ، اویس لغاری، جمال لغاری، شاہ فرمان، اسد قیصر، آفتاب شیر پا، حنیف عباسی، انجم عقیل اور طارق فضل چوہدری کو بھی مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔امیدواروں کے مقدمات اور ان پر الزامات کے حوالے سے ڈیٹا اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر ، نادرا، ایف آئی اے ، نیب اور ریٹرننگ آفیسرز سے حاصل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے لیے لگ بھگ 26 ہزار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.