عمران خان نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہ کام کریں

گر واقعی عمران خان نے نیا پاکستان بنانا ہے،تو یہ وزیراعلیٰ کی تقرری سے پتا چل جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ سے بہتر آپشن اس وقت پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہے،معروف صحافی عمران خان کا تبصرہ

اتوار 29 جولائی 2018 13:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)معروف اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی عمران خان نے نیا پاکستان بنانا ہے اور پاکستان بہتر کرنا ہے ، تعلیم ، صحت، صاف پانی اور اچھی گورننس لانی ہے تو یہ وزیراعلیٰ کی تقرری سے پتا چل جائے گا اور ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ سے بہتر آپشن اس وقت تحریک انصاف کے پاس نہیں ہے۔

کیونکہ بطور وزیر اعلی پنجاب یاسمین راشد خواتین کے ساتھ ساتھ پنجاب کے لیے بھی بہتر ثابت ہوں گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے پاس وزیراعلی پنجاب کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں۔لیکن میں بطور میڈیا پرسن بھی یہی بات کہوں گا کہ اگر یاسمین راشد کو وزیراعلی پنجاب بنایا جائے گا تو یہ بہت مثبت فیصلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمینراشد کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا گرین سگنل دے دیا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خانسے بنی گالہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق،ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی مضبوط امیدوار ہیں، پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعدادیاسمین راشد کی حامی ہے۔ ون ٹو ون ملاقات میں پارٹی کی جیت کے بعد حکومت سازی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ این اے 125 کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

خیال رہے تحریک اںصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلے کے باوجود لاہور میں این اے 125 کی نشست پر شکست سے دوچار ہوگئیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف لاہور کی سب سے مقبول رہنما تصور کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مسلم لیگ ن کے وحید عالم کا جم کر مقابلہ کیا اور 1 لاکھ 5 ہزار ووٹ حاصل کیے، تاہم اس کے باوجود انہیں شکست ہوئی۔ اسی باعثتحریک انصاف نے یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ تحریک اںصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔