تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حماد اظہر نے بہترین مثال قائم کر دی

تحریک انصاف کے نو منتخب رکن حماد اظہر نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے

اتوار 29 جولائی 2018 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) تحریک انصاف کے نو منتخب رکن حماد اظہر نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے منشور پر عمل پیرا ہو کر سادگی اپنائیں گے۔اس لیے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور اسمبلی نہ تنخواہ لیں گے اور نہ ہی کوئی مراعات لیں گے۔حماد اظہر قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 126سے منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہے 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں حلقہ این اے 126سے پی ٹی آئیکے حماداظہر1 لاکھ5 ہزار 734 وٹ حاصل لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مہر اشتیاق نے 1 لاکھ 2 ہزار 677 وٹ حاصل کیے تھے۔مہر اشتیاق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی آر او آفس میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

آر او نے فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں آر او نے تحریک انصاف کے حماد اظہر کو کامیاب قرار دیدیا۔

اور اب حماد اظہر کی جانب سے بہترین اعلان کیا گیا ہے کہ وہ بطور رکن اسمبلی کوئی مراعات نہیں لیں گے۔حامد اظہر نے تنخواہ نہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی نجیب ہارون نے بطور رکن اسمبلی ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نجیب ہارون جو حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرکے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

انھوں نے بطور ایم پی اے ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کردیا ہے۔انھوں نے بطورایم پی اے ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور عمران کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں بوجھ نہیں بننا چاہتا۔