
" 25 سالہ سیاسی جدو جہد "
بدھ 28 اپریل 2021

احتشام الحق شامی
تین سال قبل یعنی دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے پری پلان نتیجے میں عمران نیازی اور اِن کی پاکستان تحریکِ انصاف کو جب کچھ ریٹائرڈ اور چند حاضر سروس”سہولت کاروں“ سے ایک مخصوص عالمی ایجنڈے کے تحت کٹھ پتلی حکومت دلوائی گئی تو اس وقت پاکستان کاجی ڈی پی گروتھ5.8 فیصد تھا اور آئی ایم ایف کو خیر آباد کہا جا رہا تھا۔
آج کی تاریخ میں کٹھ پتلی نیازی اور باجوہ ڈاکڑرائن کے جوائنٹ ایڈ ونچر”نیا پاکستان“ کا گروتھ ریٹ1.5 فیصد ہے جو کہ دنیا کے سب سے تھکے ملک نائجیریا کی معیشت کے برابر ہے جبکہ ملک اس وقت غیر ملکی قرضوں کے سمندر میں ڈوب چکا ہے اور ان بھاری اور مہنگے کھربوں ڈالرز کے قرضوں کی واپسی کے لیئے ایٹمی پروگرام گروی رکھنے یا رول بیک کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
مہنگائی کی تشویشناک شرح 18.43فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جو 2018کے اختتام پر 6.21 فیصد سے کم تھی۔یہاں یہ بھی یاد رہے کہ 2021 میں ہمارے ازلی دشمن بھارت کا جی ڈی پی گروتھ ریٹ 11.5 فیصد رہے گا۔
25 اپریل1991 میں وزیرِا عظم نواز شریف سے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح کروایا،جبکہ اس وقت مسلم لیگ کی ہی پنجاب حکومت سے اپنی والدہ مرحومہ کے نام پر کینسر ہسپتال بنانے کے لیئے سینکڑوں کنال سرکاری زمین الاٹ کروائی اور شریف خاندان بشمول اسحق ڈار سے بھاری نقد عطیات وصول کیئے۔92 کرکٹ ورلڈ کپ اور عوامی خیرات اور زکواۃ کے زریعے چلنے والے خیراتی شوکت خانم کینسر ہسپتال کی شہرت کی آڑ میں سیاست بازی شروع کرنے اور پھر 25 سال بعد اپنے آپ کو بلعموم دنیا اور بلخصوص امتِ مسلمہ کا بڑا لیڈر سمجھنے والا جب غیر ممالک میں جا کر اپنے ہی ملک کی سیاسی قیادت کو بغض میں آ کر چور اور ڈاکو قرار دے اور پھر ان ہی ممالک سے بھیک مانگنے کے لیئے کشکول آگے کر دے.
اسٹیج پر کھڑے ہو کر پاکستان کے بارہ موسموں،جرمنی جاپان کی سرحدیں ایک ہونے،راتوں میں درختوں کے آکسیجن خارج کرنے کی بات کرے اور اپنے ہاتھوں سے تباہ کردہ ملکی معیشت کی دوبارہ بہتری کے لیئے انڈے و مرغیاں پالنے،زیتوں، بھنگ،زعفران کاشت کرنے کٹّے،بھینسیں بیچنے اور پالنے جیسے مشورے دینے لگے اور لیڈر ہذا ........ جب کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکامی کے بعد اب عام پبلک پر صرف ایک ماسک استعمال کرنے کی پابندی کے لیئے فوج کا استعمال شروع کر دے تو پھر اس لیڈر نے گزشتہ پچیس سالوں میں سیاسی”یدو یہد“ نہیں کی تو کیا کیا ہے؟
خان صاحب اب فرما رہے ہیں کہ ’’ڈھائی سال کی”کارکردگی“ پر فخر ہے‘‘ فخر کیوں نہ ہو۔ ابھی تک پوری کامیابی کے ساتھ عالمی ایجنڈا پورا کیا اور جو اہداف باقی رہتے ہیں انہیں بھی پایہِ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے پوری تن دہی کے ساتھ محنت جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے نام پر بھارتی فوج کی گولیاں اپنے سینوں پر کھانے والے کشمیری عوام کی بھارت کے ساتھ سودے بازی کی،قادیانیوں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیئے راہ ہموار کی، ملک کو مقروض ترین بنا کر قومی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،پاکستان کا گیم چینجر سی پیک منصوبہ بند کیا،اداروں کو متنازعہ بنایا، خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کر کے ملک کو اقوامِ عالم میں تنہا کیا،ملک میں بے روزگاری عام کی،مہنگائی کو بامِ عروج پر پہنچایا،
ایک ایٹمی ملک کے وزیرِ اعظم ہوتے ہوئے بھینسیں،کٹّے اور مرغیوں کے پالنے اور بھنگ کاشت کرنے جیسے مشوروں سے لے کر کشکول اٹھائے لنگر خانوں کا افتتاح کیا جس سے ملکی وقار شدید مجروح ہوا۔اسی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف حالیہ فخر والے ڈھائی سالوں میں ملک کی معیشت جنگ زدہ افغانستان اور شورش زدہ ملک نائیجیریا سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔
معلوم نہیں اس ملک کے وزیرِ اعظم کو اپنی کون سی والی”کارکردگی“ پر فخر کرنے کا دورہ پڑا ہوا ہے؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احتشام الحق شامی کے کالمز
-
حقائق اور لمحہِ فکریہ
ہفتہ 19 فروری 2022
-
تبدیلی، انکل سام اورحقائق
بدھ 26 جنوری 2022
-
’’سیکولر بنگلہ دیش اور حقائق‘‘
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
”صادق امینوں کی رام لیلا“
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
”اسٹبلشمنٹ کی طاقت“
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
ملکی تباہی کا ذمہ دار کون؟
بدھ 29 ستمبر 2021
-
کامیاب مزاحمت آخری حل
بدھ 1 ستمبر 2021
-
"سامراج اور مذہب کا استعمال"
جمعہ 27 اگست 2021
احتشام الحق شامی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.