فواد چوہدری کی چوہدری برادران سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

اتوار 29 جولائی 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء)وفاق اور پنجاب میں ممکنہ اتحاد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے چوہدری برادران سے دارالحکومت میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ جہاں ممکنہ اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔