بڑا فیصلہ!عمران خان نے نو منتخب نیب زدہ امیدواروں کو کابینہ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

سربراہ پی ٹی آئی نے ممبران کی نیب کیسز سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں، میڈیا رپورٹس

اتوار 29 جولائی 2018 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں واضح برتری کے بعد کابینہ کی تشکیل پر مشاورت شروع کر دی ہے۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب زدہ منتخب امیدواروں کو کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نیب انکوائری میں شامل پی ٹی آئی کے نو منتخب امیدوار کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔عمران خان نے ممبران کی نیب کیسز سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی بھی اہم وجہ چھان بین ہے تا کہ کسی بھی نیب زدہ امیدوار کو کابینہ میں شامل نہ کیا جا سکے۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے مکمل عبوری نتائج کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ مرکز میں سب سے بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 64نشستیں حاصل کی ہیں۔ ۔۔پاکستان پیپلزپارٹی نے 43متحدہ مجلس عمل نے 12، متحدہ قومی موومنٹپاکستان نے 6، پاکستان مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، 4، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 3، گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس نے 2 ، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔

قومی اسمبلی کیلئے 13آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ، قومی اسمبلی کی کل 272نشستوں میں سے دو نشستوں پرعام انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے ۔ پنجاباسمبلی کی مجموعی طورپر 295نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 129جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 123نشستیں حاصل کیں اسی طرحپاکستان مسلم لیگ 7، پاکستان پیپلزپارٹی 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔

پنجاب اسمبلی میں 28آزاد امیدوار ہیں ۔ سندھ اسمبلی کی کل 129نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی 76نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جس کے بعدپاکستان تحریک انصاف نے 23متحدہ ،قومی موومنٹ پاکستان 16، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 11، تحریک لبیک پاکستان نے دو اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی۔۔۔خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کی کل 97نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 66، متحدہ مجلس عمل نے 10، عوامی نیشنل پارٹی نے 6 ، پاکستانمسلم لیگ (ن)نے 5اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں جبکہ ۶ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔