مسلم لیگ ن کا سیاہ پٹیاں باندھ کرحلف اٹھانے کا فیصلہ

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ ،نان پی سی ججز پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے،25 جولائی کے حوالے سے وائٹ پیپر بھی جاری کریں گے۔مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعدخواجہ آصف اور احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 جولائی 2018 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء): مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے،حلف سیاہ پٹیاں باندھ کراٹھائیں گے، مسلم لیگ ن نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کردیا،تاریخ کے متنازع ترین الیکشن تھے،نان پی سی ججز پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، انتخابات سے متعلق تمام شکایات جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھیں گے،25جولائی کے حوالے سے وائٹ پیپر بھی جاری کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد ماڈل ٹاؤن میں خواجہ آصف اور احسن اقبال میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف کوپمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی صحت بارے کوتاہی ہوئی توذمہ دران کوسزا دلوائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ کے متنازع ترین الیکشن تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم اپنی شکایات جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔نان پی سی ججز پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کریں گے۔جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔

جمہوری عمل کوآگے بڑھانے کیلئے مقدمات ختم کیے جائیں۔مانسہرہ میں شہادتوں پرافسوس کا اظہار کیا گیا۔دوسری جانب اسی طرح مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے مطابق نوازشریف کے بیانیے پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حلف اٹھاتے وقت بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔

قومی اسمبلی سمیت ہرپلیٹ فورم پراحتجاج کیا جائے گا۔اسمبلی میں حلف اٹھاتے وقت بھی احتجاج کیا جائے گا۔پنجاب حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت لینے کی کوشش کریں گے۔میثاق جمہوریت میں طے پایا تھا کہ دونوں جماعتیں جمہوریت کے حق میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔نوازشریف کے بیانیئے کے تحت ہرصورت پنجاب حکومت بنائی جائے گی۔پنجاب میں حکومت نوازشریف کے بیانیئے پرلچک دکھائے بغیربنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی رکن فارورڈ بلا ک کی طرف نہیں جائے گا۔