علی جہانگیر کی بطور سفیر امریکہ میں تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 18 مئی تک ملتوی

بدھ مئی 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر کی بطور سفیر امریکہ میں تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 18 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔ جب سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل پاکستان سے باہر ہیں اس لئے عدالت میں پیس نہیں ہو سکے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے سینئر قانون دان وسیم سجاد پیش ہوئے اور علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے حوالے سے سربمہر لفافے میں دستاویزات عدالت میں جمع کروائی گئیں۔ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ عدالتی معاونت نے بھی ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا ۔دوران سماعت عدالتی معاونین سینئر قانون داز مخدوم علی خان ،بابر ستار ایڈووکیٹ نے بھی تحریری جواب عدالت میں جمع کروائے ۔ عدالتی معاونین نے امریکہ میں تعینات سا بق سفیر جہانگیر اشرف قاضی اور سابق سیکرٹری خارجہ انعام الحق نے بھی عدالت میں جواب داخل کروائے ۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 18 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ ۔