عمران خان کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی بیرون ملک دورے کی دعوت مل گئی

افغان صدر نے عمران خان کو فون کر کے جیت پر مبارک باد اور وزات عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد دورہ افغانستان کی بھی دعوت دی، پی ٹی آئی ذرائع

اتوار 29 جولائی 2018 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 جولائی 2018ء) سربراہ تحریک انصاف کو دنیا بھر سے الیکشن 2018ء میں جیت پر مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب عمران خان کو بیرون ملک دوروں کی دعوت ملنا بھی شروع ہو گئی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ صدر افغانستان اشرف غنی نے عمران خان کو فون کیا ہے اور الیکشن میں واضح جیت پر مبارکباد دی ہے۔

اور عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنھبالنے کے بعد دورہ افغانستان کی بھی دعوت دی ہے۔عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت قبول کر لی ہے۔یاد رہے الیکشن 2018ء میں جیت کے بعد عمران خان کو دنیا بھر سےمبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔پاکستان میں ہونے والے دسویں عام انتخابات کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کو مبارکبا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے پاکستان کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پو مبارکباد دی ہے۔ جبکہ جمعہ کے روز سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف المالکی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو الیکشن میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

بالی وڈ کے ناقد اداکار رشی کپور نے بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تعریف کی تھی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپے پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی باتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو کچھ بھی کہا میں بھی ٹی وی چینلز پر وہی کہتا آ رہا ہوں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ اپنے ''ملک'' کا میرے ''ملک'' سے تعلق بہتر بناسکیں۔اس کے علاوہ چین نے بھی کہا کہ پاکستان میں جئو بھی حکومت ہو گی اس کے ساتھ مل کر چلیں گے۔