Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview

ہارون طارق کا خصوصی انٹرویو

Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview

پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ میں نے جو سارے ورلڈ ریکورڈ تورے ہیں اسکے پچھلے ریکورڈ ہولڈر بھی پاکستانی تھے جو اب سب ورلڈ ریکورڈ میرے نام ہیں۔ حنان علی عباس، ملالہ، عارفہ کریم،۔۔۔

(1) ۔اپنی کامیابی کی کی کہانی لوگوں سے شیئر کریں،آپ نے اب تک کتنے اور کیا کیا اعزازات حاصل کئے ہیں؟
میرے ابھی تک 6 ریکارڈ ریکورڈ ہیں۔ میرا پہلا ورلڈ ریکورڈ او لیوال میں 28 اے گریڈ کا ہے۔ دوسرا ورلڈ ریکورڈ آئی جی سی ئی ایس ئی ایس (International General Certificate Of Secondary Education) میں 29 اے گریڈ کا ہے۔ تیسرا ورلڈ ریکورڈ اے لیول میں30 اے گریڈ کا ہے۔

چوتھا ورلڈ ریکورڈ سیکنڈری ا یجوکیشن میں 57 اے گریڈ کا ہے۔ پانچواں ورلڈ ریکورڈ سیکنڈری ایجوکیشن 30 اے پلس(A Plus) کاہے۔ میرا چھٹا ورلڈ ریکورڈ مجموعی طور پرانگلش انٹرنیشنل بورڈز میں 87 اے گریڈ ز کا ہے۔ میں (Prid Of Preformance) کے لئے بھی منتخب ہو چکا ہوں اور میں (Muslim Youth Of The Year) کے لئے بھی۔مجھے پاکستان نیشنل کیبنٹ کی طرف سے (Young Book Ambassador Award) بھی میل چکا ہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی ورلڈ نیوز نے مجھے پاکستان کا سب سے ذہین بچہ (Pakistan's Briniest Child)ہونے کا عزاز بھی دیا ہے۔
(2) ۔ کیا یہ سب ذہانت کا کمال ہے یا آپ اسے محنت کا بھل سمجھتے ہیں؟
یہ ذہانت اور محنت کی (combination) کے زریعے ہوا۔ اللہ تعالیٰ اگر مجھے ذہانت نہ عطا فرماتے تو یہ کرنا نہ ممکن تھا۔ مجھے محنت بھی کافی کرنی پڑی۔میرے عموماََ 25 دنوں میں 40 کے قریب (Exams) ہوتے تھے جن میں کچھ دن 3 یا 4 چار (Exams) بھی ہوتے تھے ۔

اِک بار میرے اک دن میں 5 (Exams) تھے تو میں نے قریباََ 10 گھنٹے لگاتار (Exam) ہال میں پیپر دیئے کیسی بریک کے بغیر۔مجھے اکثر 2 یا 3 دن میں اک پورا (Subject) تیار کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے میں پورا پورا دن 1 یا 2 گھنٹے کی نیند سے گزارا کرتا تھا۔تو میرے ٰ خیال سے ایسی (Achievements) ذہانت اور محنت کے اچھے (Combination) کے بغیر ممکن نہیں۔
(3 )۔تعلیم ایک انسان کو کس حد تک بدل سکتی ہے؟
تعلیم کے زریعے کافی تبدیلی آ سکتی ہے انسان کے ذہن میں۔

اس سے انسان کی (productivity) میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ قوم کا اک اثاثہ بن سکتا ہے۔
(4) ۔ اگر آپ صرف پاکستانی تعلیمی ادروں تک محدود رہتے تو کیا آپ اس حد تک کامیابی حاصل کر سکتے تھے؟
میں نے یہ (Achievements Cambridge International Board) میں حاصل کی ہیں جس کی 150 سالوں کی تاریخ میں پہلی بار کسی اک شخص نے اتنے اے گریڈ حاصل کیے ہیں اور اتنے ریکورڈز توڑے ہیں۔

یہ انٹر نیشل بورڈ 160 سے زیادہ ممالک میں پڑھایا جاتا ہے اور ہر سال لاکھوں طالب علم اسکے (Exams) دیتے ہیں۔ اگر میں پاکستان بورڈز سے پڑھا ہوتا تو نیشنل لیول پر شاید کوئی (Achievement) ہوجاتی لیکن انٹرنیشنل پر نہیں۔
(5) ۔ ہماری نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کا کتنا جذبہ ہے ؟
پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ میں نے جو سارے ورلڈ ریکورڈ تورے ہیں اسکے پچھلے ریکورڈ ہولڈر بھی پاکستانی تھے جو اب سب ورلڈ ریکورڈ میرے نام ہیں۔

حنان علی عباس، ملالہ، عارفہ کریم، ابراہیم شاہد اور زوہیب اسد جیسے ٹیلنٹیڈ اور انٹرنیشنل (Achievers) نوجوانوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اور جذبات بہت زیادہ ہیں لیکن (Opportunities) کی کمی ہے۔
(6) ۔ آپ خود پاکستان کا مستقبل ہیں،آپ کو پاکستان کے مستقبل سے کیا امیدیں ہیں؟
پاکستان کو اللہ نے جو (Minerals) کی دولت دی ہے اور ٹیلنٹ کی اس کا ہم بھر پور فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

مجھے اُمید ہے کہ ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے مستقبل میں اور ہم معیشتی طور پر دنیا کے ٹوپ 10 ممالک میں شامل ہونگے لیکن اس میں بہت محنت لگے گی۔
(7)۔ اب آگے کیا کرنا چاہتے ہیں؟
میں انشاء اللہ (Software engineer) بننا چاہتا ہوں باہر سے پھر واپس پاکستان آنے کا ارادہ ہے۔ اگر اللہ نے موقع دیا تو میں پاکستان کے (Education Sector) میں کام کرنا چاہتا ہوں اور اس میں بہتری لانا چاہتا ہوں۔


(8) ۔جو نوجوان بچے بچیاں آپ کو اس وقت پڑھ رہے ہیں ان سے کیا کہنا چاہیں گے؟
میں سب نوجوانوں کو (Encourageکراوں گا کہ وہ بھی کوشش کریں کہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں انٹرنیشنل (Achievements) کے زریعے۔ میرے ریکورڈ بھی توڑنے کے لئے کوشش کریں تاکہ یہ ورلڈ ریکورڈز پاکستان میں ہی راہیں۔

(2059) ووٹ وصول ہوئے

Related Articles

Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview - Read Urdu Article

Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview is a detailed Urdu Poetry Article in which you can read everything about your favorite Poet. Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview is available to read in Urdu so that you can easily understand it in your native language.

Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview in Urdu has everything you wish to know about your favorite poet. Read what they like and who their inspiration is. You can learn about the personal life of your favorite poet in Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview.

Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview is a unique and latest article about your favorite poet. If you wish to know the latest happenings in the life of your favorite poet, Haroon Tariq Ka Khasoosi Interview is a must-read for you. Read it out, and you will surely like it.