مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ میں راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کروں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 15:18

مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ میں راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) :معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ میں راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کروں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار کا ’ بیگم کلثوم نواز اور آگ کا دریا ‘ میں کہنا ہے کہ جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کا آپریشن ہوا تھا تو میں لندن ان کی عیادت کے لیے گیا تھا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کے اہم فرد نے انہی دنوں مجھ سے کہا تھا کہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہئیے۔ورنہ مارشل لاء لگ جائے گا۔اور مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ میں راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کروں۔اور نواز شریف سے کہوں کہ وہ جمہوریت کو بچانے کے لئے توسیع دے ڈالیں۔جب میں نواز شریف سے ملا تو میں کہا کہ میرا خیال ہے آپ کو جنرل راحیل شریف کو بالکل توسیع نہیں دینی چاہئے۔ بیگم کلثوم صاحبہ نے  تائید میں سر ہلایا۔ پھر میں نے موضوع بدل دیا اور غیر سیاسی باتیں شروع کر دیں