اوپن یونیورسٹی میں سوشل میڈیا کانفرنس ،ْ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت

وسیع رینج اور تیز رفتار سپیڈ کی وجہ سے میڈیا نے مختصر عرصے میں تعلیم و تربیت کے دیگر سماجی اداروں پر سبقت حاصل کرلی ہے‘ ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار مئی 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وسیع رینج اور تیز رفتار سپیڈ کی وجہ سے میڈیا نے مختصر عرصے میں تعلیم و تربیت کے دیگر سماجی اداروں پر سبقت حاصل کرلی ہی،ْ کلاس روم میں کوئی پیغام چنددرجن لوگوں تک پہنچتا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے تحت پیغامات اب مختصر وقت میں لاکھوں لوگوں تک پہنچتے ہیں اور پیغامات کی ترسیل کا یہ سورس اب عام لوگوں کے پاس آگیا ہے ،ْ جب آزادی ملے تو ذمہ داری کا احساس ہمیں خود کرنا چاہئیے ،ْ پیغام کو شئیر کرنے سے قبل آپ خو د جائزہ لیں کہ اس کے اثرات کیا ہوں گے ،ْ چیک اینڈ بیلنس کا سلسلہ جاری رکھیں۔

" ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی میں منعقدہ سوشل میڈیا کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امیج بلڈنگ کے لئے یہ کانفرنس نہایت اہم ہے اور اس اہم موضوع کے چنائو پر میں پازیٹیو پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کانفرنس کا اہتمام شعبہ ماس کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا کی متحرک تنظیم "پازیٹیو پاکستان""کے تعاون سے کیا تھا۔

مقررین میں ملک کے ممتاز صحافی سید طلعت حسین ،ْ نامور کالم نگار ،ْ ڈاکٹر مجاہد منصوری ،ْ پازیٹیو پاکستان کے صدر ،ْ عابد اقبال ،ْ شعبہ ابلاغ عامہ کے چئیرمین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض شامل تھے۔ملک بھر سے پازیٹیو پاکستان کے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا گلوبل ویلج کی اصطلاع کا ظہور ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو انسانیت کا چلینج ہی،ْ نیکی کا غلبہ اور پاریٹیو کو نگیٹیو پر غالب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹر کمیونیکشن اور میسجز میں اخلاقی اقدار اور قومی وقار کا خیال رکھیں۔ سید طلعت حسین نے سوشل میڈیا کے استعمال کا ذاتی طریقہ کار بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیغام یا میسجز شئیر کرنے سے قبل اپنے میسج کا جائزہ لیںتاکہ آپ کا میسج آپ کوایک مہذب گھرانے کا فرد ثابت کریں۔۔ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے ساتھ میرا تعلق بڑھتا جارہا ہے اور اس کی وجہ یہاںتسلسل سے تقریبات کا انعقاد ہے جسمیں ہمیں آئے دن اظہار خیال کے مواقع ملتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے پاس موضوعات کی کمی نہیں ہے اور آج اس کانفرنس کی موضوع انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی امیج بلڈنگ کا سب سے موثر ذریعہ سوشل میڈیا ہے۔چئیرمین شعبہ ابلاغ عامہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض نے تقریب میں شرکت اور اظہار خیال پر مقررین کا شکریہ ادا کیا۔