پی ٹی آئی کا نیا نعرہ ’’ دو نہیں ایک پاکستان ‘‘تخلیق کرنے والے کون ہیں؟ نا قابل یقین نام سامنے آ گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 14:52

پی ٹی آئی کا نیا نعرہ ’’ دو نہیں ایک پاکستان ‘‘تخلیق کرنے والے کون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء)  آج پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اور پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں جب کہ پورے لاہور کی سڑکیں بھی پی ٹی آئی کے پرچموں سے رنگ گئی ہیں۔اور اس تاریخی جلسے کے لیے کارکنو ں کا خون گرمانے کے لیے نیے نغمے بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک نعرہ بھی سامنے آیا ہے کہ ’ دو نہیں ایک پاکستان ۔۔۔ ہم سب کا نیا پاکستان‘ ۔اسی متعلق معروف کالم نگار منصور آفاق نے اپنے کالم ’آج جلسہ ہے‘ میں لکھا ہے کہ خوشی ہے کہ آج غریبوں کا پاکستان اور ہے اور امیروں کا پاکستان اور ہے۔اور آج کے دن عمران خان ان دونوں پاکستانوں کا ایک بنانے جا رہا ہے ۔اب ہر پاکستانی کایہی نعرہ ہے۔’’ دو نہیں ایک پاکستان ‘‘۔اِس نعرے کی تخلیق پر میں دل میں پاکستان کےلئے تکلیف اور درد رکھنے والےحسن نثار کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔مبارک ہو۔