محمد فاروق صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ہفتہ جون 12:48

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) صوابی میں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے نئی یونین کا قیام عمل میں لایا گیا ،جس کا پہلا انتخابی اجلاس تربیلہ ڈیم زیر صدارت سینئر صحافی محمد فاروق منعقد ہوا ، اس موقع پر 2018 کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق متفقہ طورپرآج ٹی وی کے محمد فاروق صدر ،خیبر ٹی وی کے عظمت خان جنرل سیکرٹری ،جیو نیوز کے محمد عادل سینئر نائب صدر، دٴْنیا نیوز کے مصطفیٰ کمال نائب صدر ، جاگ نیوز کے رٴْخسار علی جائنٹ سیکرٹری ،اے آر وائی نیوز کے محمد ریاض فنانس سیکرٹری اورپی ٹی وی کے امجدعلی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :