ْکراچی ‘عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ و دیگر پر فرد جرم عائد دی

شعیب شیخ کا صحت جرم سے انکار ‘ عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کردئیے ‘ سماعت 4 جولائی تک ملتوی

بدھ جون 13:39

ْکراچی ‘عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ و دیگر ..
ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ و دیگر پر فرد جرم عائد اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو مقامی عدالت میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کی۔ عدالت نے شعیب شیخ و دیگر پر فرد جرم عائد کردی ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ مقدمے کا حتمی چالان جمع کرادیا گیا ۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ چالان جمع کروانے کی مہلت دی جائے عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :