امریکا سے کشیدہ ہوتے تعلقات، روس نے پاکستان کو دفاعی اور معاشی شعبوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل اپریل 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) امریکا سے کشیدہ ہوتے تعلقات کے باعث روس نے پاکستان کو دفاعی اور معاشی شعبوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دہائیوں بعد پیدا ہونے والی دوری کا روس نے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدہ ہوتے تعلقات میں روس نے بھی مداخلت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا سے کشیدہ ہوتے تعلقات کے باعث روس نے پاکستان کو دفاعی اور معاشی شعبوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معروف اور سینئر صحافی و اینکر طلعت حسین کی جانب سے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بہت بڑی خبر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلعت حسین کا دعویٰ ہے کہ روسی شہر لینن گارڈ کے مئیر روسی معاشی ماہرین اور کاروباری شخصیات کے ہمراہ جلد پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔ روس پاکستان کے بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جبکہ روس پاکستان کے ریلوے کے نظام کو بھی جدید بنانے میں خاصی دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے۔ سید طلعت حسین کا مزید کہنا ہے کہ جیسے جیسے امریکا کا پاکستان میں کردار محدود سے محدود ہوتا چلا جا رہا ہے، ویسے ویسے دنیا کے دیگر بڑی قوتیں پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

Your Thoughts and Comments