ایون فیلڈ ریفرنس کیس، کیپٹن( ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے

پیر اپریل 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس کیسکی سماعت کے موقع پر (ن) لیگ کی طرف سے کیپٹن( ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر (ن) لیگ کا کوئی کارکن عدالت میں موجود نہیں تھا۔ دوران سماعت کیپٹن( ر) صفدر اپنی نشست پر براجمان ہوتے رہے ۔

کمرہ عدالت میں مریم نواز کے وکیل احمد پرویز ، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ، ڈپٹی نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کے علاوہ باقی رپورٹر تھے ۔ (ن) لیگ کی طرف سے سرکردہ راہنما تو دور کی بات کوئی کارکن بھی نظر نہیں آیا۔ احتساب عدالت میں سکیورٹی پر مامور اہلکاران اپنی ڈیوٹی مستعدی سے دیتے نظر آئے ۔ ۔

Your Thoughts and Comments