خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق حامد میر نے دلچسپ انکشاف کردیا

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اپریل 15:22

خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق حامد میر نے دلچسپ انکشاف کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان دراصل خواجہ آصف کی وکٹ گرنے کی بات کررہے تھے،،ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی بات کایہ مطلب نہیں تھا کہ چوہدری نثار شامل ہورہے ہیں،یہ بات پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی بتائی کہ عمران خان خواجہ آصف کی بات کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے واضح کیا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد میری خواجہ آصف سے بات ہوئی ہے۔

خواجہ آصف مطمئن تھے اور کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی۔۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا۔میں نے خود بتایا ہے کہ اقامہ ہے۔۔الیکشن کمیشن میں1991ء سے اقامہ اور بیرون ملک تمام اکاؤنٹس ڈکلیئر کیے ہوئے ہیں۔ یہ اقامہ بھی میں الیکشن کمیشن کو دکھایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام آبا دہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔

خواجہ آصف نے ہمارے پروگرام میں بتایا کہ اقامہ کبھی نہیں چھپایا۔۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی میں بھی خواجہ آصف نے اقامے کوڈکلیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دراصل خواجہ آصف کی وکٹ گرنے کی بات کررہے تھے۔۔ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی بات کایہ مطلب نہیں تھا کہ چوہدری نثار شامل ہورہے ہیں،یہ بات پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی بتائی کہ عمران خان خواجہ آصف کی بات کررہے ہیں۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے خواجہ آصف کیخلاف فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا خواجہ آصف کے خلاف تحریری فیصلہ 35صفحات پرمشتمل ہے۔فیصلے میں جسٹس اطہرمن اللہ نے کوئی اختلافی نوٹ نہیں لکھا ہے۔فیصلے کے مطابق خواجہ آصف کو آرٹیکل 62ایف ون کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا جاتا ہے۔عدالت نے 10اپریل کوکیس کافیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف درخواست دائر کی تھی کہ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت کرتے رہے۔۔کمپنی سے تنخواہ بھی وصول کرتے رہے ۔۔خواجہ آصف کے پاس بیرون ملک کااقامہ بھی ہے۔ عثمان ڈار کی درخواست کے جواب میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت میں کمپنی کا خط پیش کیا تھا۔خط میں مئوقف پیش کیا گیا تھا۔۔خواجہ آصف کمپنی میں فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ آصف این اے 110سیالکوٹ سے منتخب ہوئے۔۔خواجہ آصف وفاقی وزیرپانی و بجلی ، وزیردفاع بھی رہے اب خواجہ آصف کے پاس وزارت خارجہ کا قلمدان ہے۔