29 اپریل کو تحریک انصاف کی جانب سے بڑی وکٹ اڑائے جانے کا دعویٰ محض ایک ڈرامہ نکلا

بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان نے یہ دعویٰ کرکے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہنے کیلئے تیار رہنماوں پر فوری تحریک انصاف میں شمولیت کا دباو ڈالنے کی کوشش کی: ارشاد بھٹی

muhammad ali محمد علی جمعہ اپریل 21:56

29 اپریل کو تحریک انصاف کی جانب سے بڑی وکٹ اڑائے جانے کا دعویٰ محض ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) 29 اپریل کو تحریک انصاف کی جانب سے بڑی وکٹ اڑائے جانے کا دعویٰ محض ایک ڈرامہ نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عمران خان کی جانب سے کئی روز سے مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 29 اپریل کو لاہور جلسے میں ن لیگ کی بہت بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ اس حوالے سے اب معروف صحافی اور کالم نگار ارشاد بھٹی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان نے یہ دعویٰ کرکے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہنے کیلئے تیار رہنماوں پر فوری تحریک انصاف میں شمولیت کا دباو ڈالنے کی کوشش کی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ فی الحال ن لیگ کی کوئی ایسی بہت بڑی وکٹ نظر نہیں آ رہی جو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکے۔ اس لیے ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کا دعویٰ عمران خان کی محض ایک سیاسی چال ہے۔