اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا یافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت (کل) تک ملتوی کر دی

پیر مئی 20:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا یافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت (کل)منگل تک ملتوی کر دی ۔پیر کو جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اپنے وکیل سہیل وڑائچ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ سہیل وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سہیل وڑائچ ایڈووکیٹ کی استدعا منظور کر تے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ۔