گیارہ نکات جو عمران خان بھول گئے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 14:18

گیارہ نکات جو عمران خان بھول گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) معروف صحافی و کالم نگار وجاہت مسعود کا اپنے ایک کالم ’ گیارہ نکات جو عمران خان بھول گئے " میں کہنا ہے کہ عمران خان کا 11 نکاتی بیانیہ مایوس کن ہے۔۔عمران خان غیر ملکی قرضے خیرات سے واپس کرنا چاہتے ہیں۔لیکن اس کے لیے معیشت کو بہتر کرنا ہو گا۔ایک اور اہم نقطہ جس کی طرف عمران خان کی نظر نہیں گئی وہ آئینی اور ریاستی اداروں میں ہم آہنگی کا فقدان ہے۔

ایک اور اہم نقطہ ہمارے دستور میں دراز دستیوں کے باعث بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔اس کے لیے حل لیے بھی عمران خان کو سوچنا ہو گا۔اور عمران خان خارجہ پالیسی کا ذکر کرنا اتفاق سے بھول گئے ہیں۔۔عمران خان نے تعلیم کی بات اچھی کی ہے۔ تعلیم واقعی ہماری سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

البتہ تعلیم کے بارے میں خان صاحب کی سوچ زیادہ واضح نہیں ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان نے اپنے ایجنڈے میں مذہبی اقلیتوں کا ذکر تک کرنا پسند نہیں کیا۔ عمران خان نے خواتین کی بات کی ۔خواتین کے احترام کی کنجی امتیازی قوانین کے خاتمے میں ہے۔ صنفی مساوات قائم کیے بغیر عورتوں کا احترام ممکن نہیں۔ جب کہ عمران خان سیاحت کے فروغ کی بات کرتے ہیں تو وہ قریبی ملک کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اقدامات پر غور کریں۔۔عمران خان ملک میں سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے داخلی اور خارجی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :