کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس‘ سزا پانے والے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی

پیر مئی 19:32

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا خرم علی خان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔پیر کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق جج راجا خرم علی خان اپنے وکیل سہیل وڑائچ اور راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ جبکہ طیبہ کے والدین کی جانب سے راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کو دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس میں موجود ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکے ۔۔عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کے پیر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :