اصغرخان کیس:سپریم کورٹ نے نوازشریف کوکل طلب کرلیا

رجسٹرارآفس نے31 فریقین کوطلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل جون 17:11

اصغرخان کیس:سپریم کورٹ نے نوازشریف کوکل طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جون 2018ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اصغرخان کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوکل طلب کرلیا،رجسٹرارآفس نے 31 فریقین کوطلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں،،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کل اصغر خان کیس کی سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کی سماعت مقرر کردی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 31 فریقین کو پیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں ۔ جن سیاسی شخصیات کو سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نوٹسز جاری کیے ہیں ان میں سابق وزیراعظم نوازشریف،،سینئر سیاسی رہنماء جاوید ہاشمی،، جام معشوق، متحدہ بانی،اجمل خان، آفاق احمد،،،سراج الحق،،عابدہ حسین،الطاف حسن قریشی،،خورشید شاہ ، غلام مصطفی کھرودیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

31 فریقین میں جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ اور اسددرانی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے اصغر خان کیس1990ء میں اسلامی اتحاد کی تشکیل اور انتخابات میں دھاندلی کیلئے سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق ہے۔ ایئر فورس کے سابق سربراہ اصغر خان مرحوم نےسیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سابق وزیراعظم نوازشریف پرالزام ہے انہوں 35 لاکھ وصول کیے جبکہ جاوید ہاشمی پر بھی پیسے وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اس وقت کے ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ اور اسددرانی پرالزام ہے کہ انہوں نے بےنظیربھٹو کی حکومت کیخلاف یہ رقم استعمال کی تھی۔تاہم پچھلی سماعت پر سپریم کورٹ کے حکم پرحکومت نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ تاہم چیف جسٹس نے اصغر خان کیس کے سلسلے میں کوئی خاطر خواہ کام نہ کرنے پر کہا کہ وفاقی حکومت ایک کمیٹی بنا کرچلی گئی ہے؟