Episode 1 - Nahi Aasan Yeh Safar By NayaB JilaNi

قسط نمبر 1 - نہیں آساں یہ سفر - نایاب جیلانی

انتساب!

بہت پیاری دوست
 فاطمہ نجیب کے نام
جن کی محبت، دوستی، تعاون
اور ایثار ہی میرا احل اثاثہ ہے


پیش لفظ
کتاب وقت گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انٹرنیٹ اور ورائٹی شوز کے دور میں آج بھی توجہ کھینچتی ہے۔
ایک اچھی کہانی اپنی وضع، بناوٹ، ساخت، خوبی، خو، اور عمدگی کی بنا پہ قارئین کے لیے تجسس اور دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ تجسس انسانی فطرت کا حصہ ہے اور تجسس ہی ”وضوح“ پہ اکساتا ہے۔ سو پڑھنے والوں کو میری ہر کہانی میں تجسس کی ”گرہ“ دلچسپی سے مزین لگتی ہے اور یقینی طور پہ کہانی میں ”نضارت“ کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔
کسی بھی کتاب کو کامیاب بنانے کے لیے جتنی کوشش رائٹر کو کرنی پڑتی ہے۔ اتنی ہی کوشش پبلشر کو کرنی پڑتی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ میں میری کتابوں کے حقوق اشاعت حاصل کرنے کے بعد ادارہ علم و عرفان نے اس ذمہ داری کو میری توقعات سے زیادہ بہتر طور پر ادا کیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قارئین میری اس رائے سے اتفاق کریں گے۔

نایاب جیلانی

Chapters / Baab of Nahi Aasan Yeh Safar By NayaB JilaNi