اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا یافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 29مئی تک کے لئے ملتوی کر دی

پیر مئی 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا یافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 29مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سابق سزا یافتہ جج کی درخواست پر سماعت کی۔ جب سماعت شروع ہوئی سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم اپنے وکیل جونیئر وکیل سہیل وڑائچ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ بنچ راولپنڈی میں مصروف ہے۔ بعد ازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت29مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔۔