لاہور ،نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا قصور میں چار سالہ بچے کے اغوا کی خبر کا نوٹس

آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

پیر جون 22:23

لاہور ،نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا قصور میں چار سالہ بچے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قصور میں چار سالہ بچے کے اغوا اور اس کے بازیاب نہ ہونے کے حوالے سے جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے - ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ چارسالہ بچے کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اورپولیس اس ضمن میں تیز رفتاری سے اقدامات کرے -نگران وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلی آفس میں پیش کی جائی- انہوںنے کہا کہ متاثرہ خاندان کی داد رسی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :