ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخا بات، لائرز گرینڈ الائنس کی جانب سے صدر، جنرل سیکرٹری کے لیے عمر چیمہ ایڈووکیٹ اور راجہ سہیل ظفر نا مزد

پیر نومبر 22:59

خانیوال۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے سال 2017-18کے لیے لائرز گرینڈ الائنس کی جانب سے صدر، جنرل سیکرٹری کے لیے عمر چیمہ ایڈووکیٹ اور راجہ سہیل ظفر کو نا مزد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن خانیوال کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں لا ئرز گرینڈ الائنس کے وکلا کا اجلاس چوہدری عباس ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پرعمر چیمہ ایڈووکیٹ صدارت کے لیے اور راجہ سہیل ظفر ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر عزیز خان پنیاںایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل اور رائو محمد جمیل ایڈووکیٹ سابقہ ممبر پنجاب بار کونسل نے کہا کہ لا ئرز گرینڈ الائنس کی جانب سے صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے جن سینئر وکلا ء کا انتخاب کیا گیا ہے وہ اپنے پیشے کے اعتبار سے انتہائی محنتی اور معتبر ہیں،وہ امید کر تے ہیں کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ اپنے وکلا ء بھائیوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ اجلاس میں چوہدری خالد محمود بسرا ایڈووکیٹ ، طارق مصطفیٰ تگہ ایڈووکیٹ ، امین خان سیال ایڈووکیٹ سمیت الائنس کے دیگر سینئر وکلا نے شرکت کی ۔