ریحام خان نے تحریک انصاف کیساتھ بڑی گیم کھیل دی

کتاب پر اپنی پوزیشن کمزور ہونے کے باوجود کیوں چاہتی ہیں کہ انہیں کوئی برطانوی عدالت لے کر جائے، جانئے اندر کی خبر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات جون 12:25

ریحام خان نے تحریک انصاف کیساتھ بڑی گیم کھیل دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر یہ کتاب چھاپی تو اس میں موجود بیٹے سے متعلق مواد پر میں آپ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی ۔ ریحام خان کو موصول ہونے والی دھمکیوں میں ایک اور دھمکی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جس پر پروگرام میں موجود منیب فاروق نے کہا کہ جہاں تک ریحام خان کی کتاب کے مسودے کی بات ہے جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے تو اس حوالے سے ریحام خان کی پوزیشن کمزور ہے کیونکہ اس حوالے سے ریحام خان واضح طور پر خود کواس معاملے سے علیحدہ نہیں کر تیں۔ اس کتاب میں جو غلیظ باتیں ہیں ، وہ اگر سچ بھی ہیں تو انہیں کتاب کے اندر نہیں شامل کیا جانا چاپئیے تھاکیونکہ ایسی باتیں بھونچال برپا کر دیتی ہیں، اسی لیے اس معاملے پر ریحام خان کی پوزیشن کمزور ہے ۔

(جاری ہے)

میری جب ان سے بات ہوئی ، میں نے صحافی کے طور پر ان سے رابطہ کیا تو میں نے ان کو ایسے بھی کہا کہ آپ باقی سب کو کہہ دیں کہ سوشل میڈیا پر اور میڈیا پر آپ سے اور آپ کی کتاب سے منسوب کر کے جو مواد گردش کر رہا ہے اس سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اس سے آپ کی بھی بدنامی ہو رہی ہے،لہٰذا آپ خود کو علیحدہ کر لیں اور کہہ دیں کہ ان باتوں کا میری کتاب سے کوئی تعق نہیں ہے۔

لیکن ریحام خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کلئیر نہیں کرتیں۔۔ریحام خان تمام باتوں اور کتاب کے مسودے میں موجود الزمات کے حوالے سے کافی پُر اعتماد ہیں، اور ان کی باتوں سے مجھےاندازہ ہوا ہے کہ وہ خود بھی یہی چاہتی ہیں کہ کوئی مجھے برطانوی عدالت میں لے کر جائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رکھی ہے ۔

کتاب میں عمران خان سمیت ان کی قریبی ساتھیوں پر کئی گھناؤنے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے بیٹے قاسم پر منشیات اسمگلنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ جس پر گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے ریحام خان کی کتاب میں بیٹے پر الزامات عائد کرنے پر ریحام خان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا۔ جمائمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یقین ہے کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی،کتاب شائع ہوئی توبیٹے کے ذریعے ریحام خان پرمقدمہ کروں گی۔