پی ٹی آئی کا یوٹرن ہوگا،یا میٹروسبسڈی کا دعویٰ درست ہوگا؟

عمران خان نے کہا تھا پشاورمیٹروبس کیخلاف خود احتجاج کروں گا،کہا گیابیرونی امداد نہیں لیں گے،پھرامداد بھی لے لی، پراجیکٹ کی لاگت8 ارب سے49 ارب ،اب 67 ارب تک پہنچ گئی،شاہزیب خانزادہ کا سوال، اب اگر بات غلط ہوئی تودونوں ملکر تنقید کریں گے،فواد چودھری کا جواب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ ستمبر 19:45

پی ٹی آئی کا یوٹرن ہوگا،یا میٹروسبسڈی کا دعویٰ درست ہوگا؟
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14ستمبر 2018ء) سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے میٹروبس کی سبسڈی کی بات پروفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کوآڑے ہاتھوں لے لیا، شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی کا ماضی کی طرح سبسڈی کا دعویٰ درست ہوگا؟ عمران خان نے کہا تھا پشاور میٹروبس کیخلاف خود احتجاج کروں گا، کہا گیا بیرونی امداد نہیں لیں گے، پھرامداد بھی لے لی،پراجیکٹ کی لاگت8ارب سے49ارب، اب 67ارب تک پہنچ گئی،جس پرفواد چودھری نے کہا کہ اب اگر بات غلط ہوئی تودونوں ملکر تنقید کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزایب خانزادہ نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت دعویٰ کرہی ہے کہ پشاور میٹرو بس منصوبے میں سبسڈی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

لیکن آج تک پی ٹی آئی نے پشاور میٹروکے حوالے سے جتنے بھی دعوے کی کیے ہیں ان میں ایک بھی پورا نہیں ہوا ہے۔پہلے کہا کرتے تھے کہ پشاور میٹرومنصوبہ بننا ہی نہیں چاہیے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پراجیکٹ بنایا تومیں خود جاکر احتجاج کروں گا۔ لیکن پھر بننے لگ گیا، پھر یہ کہا گیا کہ ہم صوبے میں بیرونی امداد سے کوئی پراجیکٹ نہیں بنائیں گے،  ایسا پنجاب میں بنتا ہے۔مگر پھر ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک سے پیسے لیکر بنایا۔8 ارب کی بات کیا کرتے تھے لیکن پراجیکٹ پر49ارب کی رقم کے اعدادآئے۔اب وہ 67ارب تک پہنچ گیا ہے۔

توآج تک پشاور کے حوالے سے کوئی دعویٰ پورا نہیں ہوا ہے۔ آج پھر آپ سبسڈی کی بات کررہے ہیں توکیا آپ مکمل بریفنگ لیکر کررہے ہیں؟وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایشیئن بینک کی یہ فزیبلٹی ہے ، ان کاپراجیکٹ ہے ،انہوں نے بنایا ہے۔ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کہتا ہے کہ ہمیں اس میں سبسڈی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہاں پرجوکرایہ ہے وہ 20روپے ہے جبکہ وہاں پرجو کرایہ ہے وہ 55روپے ہے۔

وہاں پربسیں حکومت نے خود خریدی ہیں جبکہ یہاں پرکرائے پرچل رہی ہیں۔وہاں پرمیٹروپورے علاقے کوکور کرتی ہے جبکہ یہاں چند علاقوں کوکور کرتی ہے۔اس پرشاہزیب خانزادہ نے کہا کہ جب 49ارب تک رقم پہنچی توپرویز خٹک بھی یہی کہہ کردفاع کرتے تھے کہ بسیں اپنی ہوں گی، اسٹاپ زیادہ ہوں گے۔مگر پھر وقت پربنایا نہیں اور لاگت 67ارب پرپہنچ گئی۔فواد چودھری نے کہا کہ میں تودستاویزی ثبوتوں پربات کررہا ہوں اگر دستاویزی ثبوت غلط ثابت ہوں گے اور سبسڈی ہوگی توپھر ہم ملکرتنقید کریں گے۔س پرشاہزیب نے کہا کہ اسی طرح پہلے عمران خان بھی کہتے تھے کہ اگر پشاور میٹروبنایا تومیں خود جاکر احتجاج کروں گا۔