احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (آج ) ہوگی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث چوتھے روز بھی اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے

اتوار جون 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث چوتھے روز بھی اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (آج) پیر کو کرینگے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے گے تاہم کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ محمد حارث ایڈووکیٹ اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔ نیب کی طرف سے سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہونگے۔ واضح رہے کہ لندن فلیٹس ریفرنس کی کاروائی اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور آئندہ ایک سے دوہفتوں میں اس ریفرنس کی عدالتی کاروائی مکمل ہوجائے گی۔ جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔