سابق وزیراعظم محمدنوا زشریف نے مجھے وزارت اطلاعات کا جو منصب سونپا اسے امانت سمجھ کر تندہی اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دئیے‘صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں‘ آزادی صحافت کی بدولت جمہوریت تقویت پاتی ہے اور جمہوریت نہ ہو تو آزادی اظہار کو قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘تھوڑے وقت میں میڈیا نے بہت ساتھ دیا اور بے حد عزت دی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘سینئرز کے رہنمائی فراہم کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں‘ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جو اقدامات اٹھائے گزشتہ 65سالوں میں ان کی مثال نہیں ملتی‘ قائد محمد نواز شریف کے وڑن کے تحت ملک کو درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نجات دلائی‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 5سال میں جو کارکردگی دکھائی گزشتہ 65سال میں اس کی مثال نہیں ملتی‘ پاکستان کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر عوامی خدمات کا ایک بار پھر موقع دیں گے اور ترقی کا سفر اسی طرح گامزن رہے گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا افطار ڈنر سے خطاب

اتوار مئی 00:20

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوا زشریف نے مجھے وزارت اطلاعات کا جو منصب سونپا اسے امانت سمجھ کر تندہی اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دئیے‘صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں‘ آزادی صحافت کی بدولت جمہوریت تقویت پاتی ہے اور جمہوریت نہ ہو تو آزادی اظہار کو قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘تھوڑے وقت میں میڈیا نے بہت ساتھ دیا اور بے حد عزت دی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘سینئرز کے رہنمائی فراہم کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں‘ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جو اقدامات اٹھائے گزشتہ 65سالوں میں ان کی مثال نہیں ملتی‘ قائد محمد نواز شریف کے وڑن کے تحت ملک کو درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نجات دلائی‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 5سال میں جو کارکردگی دکھائی گزشتہ 65سال میں اس کی مثال نہیں ملتی‘ پاکستان کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر عوامی خدمات کا ایک بار پھر موقع دیں گے اور ترقی کا سفر اسی طرح گامزن رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا‘ زبوں حال معیشت بحال ہوئی‘ تمام شعبوں کو بہتری کی سمت گامزن کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عملی اقدامات اٹھائے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج ، پولیس ،،ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں،پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر وترقی کی علامت ہے اور قائدمحمد نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے تحت آئندہ انتخابات میں جائیں گے‘ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کیدل و دماغ میں گھر کر چکا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا‘ امید اور دعا ہے کہ ملکی صحافت جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا گرانقدر کردار ادا کرتی رہے گی‘ ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے‘ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کرعوامی خدمت کی ہے‘ موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے‘ سی پیک ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ‘ پارٹی قائد کی قیادت میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے‘ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 5سال میں جو کارکردگی دکھائی گزشتہ 65سال میں اس کی مثال نہیں ملتی‘پاکستان کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر عوامی خدمات کا ایک بار پھر موقع دیں گے اور ترقی کا سفر اسی طرح گامزن رہے گا۔ افطار ڈنر میں قائم مقام سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل‘ پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد سلیم بیگ‘ وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران سمیت سینئر صحافیوں مجیب الرحمن شامی‘ سجاد میر‘ سلمان غنی‘ پرویز بشیر‘ رحمت علی رازی‘ الطاف حسن قریشی‘ ایاز چوہدری‘ عارف نظامی‘ واصف ناگی و دیگر نے شرکت کی۔