Episode 17 - Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 17 - بھیگی پلکوں پر - اقراء صغیر احمد

رجاء نے برق رفتاری سے یہ حرکت کی تھی۔ وردہ کے وہم و گمان میں بھی یہ خیال نہیں تھا کہ وہ عین موقع پر اس طرح اس کی گرفت میں آکر نکل جائے گی۔ حیرت کے باوجود حواس باختہ نہیں ہوئی تھی۔ رجاء کے آگے بھاگتے ہی وہ بھی بھاگ کر اسے دبوچنے کے لیے بڑھی تھی کہ ”کون ہے؟“کی کرخت آواز سن کر اس کے قدم دروازے کے پاس ہی رک گئے تھے۔ کوئی مرد تیز تیز قدموں سے اندر سے آرہا تھا۔
سنگ مرمر کے خوب صورت فرش پر رجاء بے حس و حرکت پڑی تھی شاید وہ گر کر بے ہوش ہوئی تھی۔ اسے یہاں مزید رکنا خطرناک لگا اور وہ رجاء کے بے ہوش وجود پر غصے بھری نگاہ ڈال کر وہاں سے چلی گئی۔
”کیا ہوا تم تنہا کیوں آئی ہو؟“ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے نوجوان نے اسے دیکھ کر کرخت لہجے میں پوچھا تھا۔ 
”سوال و جواب بعد میں کرنا، پہلے نکلو یہاں سے …… ہم خطرے میں ہیں۔

(جاری ہے)

“ اس نے اگلا دروازہ بند کرتے ہوئے عجلت بھرے انداز میں کہا۔ اس لڑکے نے قہر بھری نگاہ وردہ پر ڈالتے ہوئے تیز ڈرائیونگ کی تھی۔
”اب بکو بھی، کیا ہوا ہے؟ شکار ہاتھ سے نکل گیا کیا؟ علاقہ سے نکل جانے کے بعد دوسرے علاقے میں داخل ہوتے ہوئے وہ غرایا۔
”تم …… تم جانتے ہونا میں نے اس پر کتنی محنت کی، کتنے کٹھن حالات کے بعد وہ میرے ہاتھ جس طرح آئی وہ میں ہی جانتی ہوں اور ……“
”ہاتھ آکر مچھلی کی طرح تمہارے ہاتھوں سے پھسل گئی ……! “ اس لڑکے کے چہرے پر خشونت و کرختگی برس رہی تھی۔
وہ پُرطیش انداز میں وردہ کو گھورتے ہوئے کہہ رہا تھا۔ وردہ کی تمام تیزی وطراری پانی کے بلبلے کی مانند غائب ہوچکی تھی۔ اس کا خوب صورت چہرہ زرد پڑچکا تھا“ آنکھوں میں خوف پھیل گیا تھا۔ وہ اضطراری انداز میں اپنے ہاتھون کو مروڑ رہی تھی۔
”جان توڑ جدوجہد کے بعد میں نے اس کو شیشے میں اُتارا تھا۔“
”مجھے ”تھا“ اور ”گا“ سے شدید چڑ ہے۔
میں عملی انسان ہوں اور حال کو پسند کرتا ہوں، ماضی اور مستقبل سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کل جو گزر گیا، کل جو آئے گا مجھے کبھی متاثر نہیں کرتے ہیں ایسی باتیں کہ زندگی تو ”حال“ میں ہے ”آج“ میں ہے۔ “ اس کو وردہ کی کوئی معذرت کوئی شرمندگی قابل قبول نہ تھی۔ وہ اسی طرح جارحانہ انداز میں اس کی بات قطع کرکے کہے جارہا تھا۔
”فواد پلیز! اتنے کٹھورمت بنو۔
تم نہیں جانتے وہ لڑکی کٹر مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ ایسے لوگوں کے تو محسوس ہوتا ہے رگوں میں خون کے ساتھ ساتھ مذہب و شریعت بہتی ہے۔ ایسے لوگوں کو راہ پر لانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ “ وہ روہانسے لہجے میں صفائیاں پیش کررہی تھی۔
”میں نے تمہیں تجویز نہیں دی تھی کہ ایسی لڑکی منتخب کرو۔“
”تمہارا ہی حکم تھا کہ لڑکی بے حد حسین ہو۔
”فواد پلیز! مجھے معاف کردو، میں اس سے بھی زیادہ پیاری لڑکی تمہاے لیے لاوٴں گی۔“
”تین ماہ تم نے اس لڑکی کے پیچھے ضائع کردیئے اور لڑکی بھی وہ جو میرے دل کو بری طرح بھاگئی تھی۔ جس کے لیے میں نے لمحہ لمحہ انتظار کیا اور اب جب انتظار ختم ہوا تو تم کہتی ہو وہ لڑکی تمہاری گرفت سے نکل گئی؟“ وہ بات کرنے کی خاطر کار آہستہ چلارہا تھا۔
سڑک پر ٹریفک برائے نام تھا یہ سڑک رہائشی علاقے سے باہر تھی۔ وردہ ڈری سہمی نگاہوں سے بار بار اس کی جانب دیکھ رہی تھی، فواد جس کو اس نے رجاء سے سلمان عرف سنی کے نام سے متعارف کرایا تھا۔ اس کی حالت اس وقت ایسی ہی تھی جیسے کسی بھوکے بھیڑئیے کے آگے سے شکار غائب کردیاجائے اور وہ غیظ و غصے سے اپنے حواس کھونے لگے۔ 
”فواد! مجھے معلوم ہے تمہارے جذبات کا ……“
”خاموش رہو، معلوم ہونے سے ازالہ نہیں ہوجاتا ہے۔
تمہیں معلوم ہے مجھے ڈیلیوری دینی ہے، پارٹی یہاں آئی بیتھی ہے۔ دو دن بعد شفٹنگ کرنی ہے ابھی یہ مسئلہ ختم نہیں ہوا کہ تم نے اپنی بے وقوفی سے بڑی مشکل پیدا کردی ہے۔ شکار بھی ہاتھ سے نکال دیا اور خطرات بھی بڑھادیئے ہیں اس لڑکی نے حقیقت بتادی تو ہم بری طرح پھنس جائیں گے۔ سمجھ رہی ہو تم ؟ “ وہ کسی صورت اُسے معاف کرنے والا نہیں لگ رہا تھا اور آنے والے لمحوں کا تصور کرکے وردہ کی حالت غیر ہونے لگی تھی۔
###
فیاض صاحب نے دو ملازماوٴں کا مزید اضافہ کردیا تھا۔ اسی خیال سے کہ وہ جانتے تھے عیش و عشرت میں زندگی گزارنے والے ان کی بھابھی و بھتیجے کو کوئی پریشانی نہیں ہو۔ ویسے تو گھر میں پہلے بھی تین ملازمائیں تھیں۔ ایک صفائی کرنے پر مامور تھی۔ دوسری کپڑے دھوتی تھی تو تیسری کچن میں مدد کرواتی تھی۔ صباحت کو کام سے ذرابھی دلچسپی نہ تھی، یہی بیٹیوں کی عادت تھی ، معمولی سا کام بھی ان کے لیے بڑا مسئلہ بن جاتا تھا اگر اماں جان کی سخت گیر شخصیت کا رعب نہ ہوتا تو صباحت بھی کبھی کچن میں نہ جھانکتی کہ اماں جان کے خوف سے وہ خواہ دکھاوے کے لیے ہی تھوڑی بہت کام میں دلچسپی لے لیا کرتی تھیں۔
وگرنہ یہ تمام ذمہ داریاں ازخود ہی پری کے ذمہ آچکی تھیں اور صباحت آزاد ہی رہتی تھیں۔
پری آج نانی کے ہاں چلی گئی تھی۔
اس کے جانے کے بعد تمام ذمے داری صباحت پر آجاتی تھی اور اس وجہ سے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ گھر سے جائے ، لیکن اس معاملے میں وہ بے بس تھیں۔ پری کو روکنے کا اختیار وہ نہیں رکھتی تھیں ، البتہ اس دوران ان کی پوری کوشش ہوتی کہ وہ فیاض صاحب کے کان بھریں اور وہ اشتعال میں آکر اس پرنانی کے ہاں جانے کی پابندی لگادیں اور وہ مسرور ہوجائیں۔
”چائے لانے میں اتنی دیر ……؟ “ فیاض صاحب نے ان کے ہاتھ سے کپ لیتے ہوئے کہا۔
”پہلے اماں کو دے کر آئی ہوں، آپ کو تو معلوم ہی ہے ان کو ہر دس منٹ بعد چائے کی طلب محسوس ہوتی ہے۔ “ صباحت ان کے قریب ہی صوفے پر بیٹھتے ہوئے گویا ہوئی تھیں۔
”ہم نے بچپن سے اماں کو چائے اور پان کا شوقین دیکھا ہے۔ “ وہ چائے پیتے ہوئے اطمینان سے گویا ہوئے۔
”ہوں …… ! مگر دونوں ہی اچھی عادتیں نہیں ہیں۔“
”تم کہہ سکتی ہو مگر مجھے ان کے شوق پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اماں کے شوق کی تسکین کے لیے میں آخری سانس تک کوشاں رہوں گا۔ “ وہ گھونٹ گھونٹ چائے پیتے ہوئے جتانے والے انداز میں کہہ رہے تھے۔
”ہاں ……ہاں …… تو میں نے کب اعتراض کیا ہے۔ اماں کے پان چائے سے مجھے بھلا کیا تکلیف ہوسکتی ہے “ ان کا یہ انداز صباحت کو گھائل کردیتا تھا۔
”تکلیف ہونی بھی نہیں چاہیے صباحت بیگم، میں سب کچھ برداشت کرسکتا ہوں ماسوائے اماں جان کی شان میں کسی گستاخی کے……“
”توبہ ہے ! آپ سے کبھی بات کرنا خود کو کسی کڑے امتحان میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ “
”کڑا امتحان!“ انہوں نے کپ میز پر رکھتے ہوئے انہیں گھور کر کہا۔ ”صباحت بیگم! کبھی بھی مجھے تمہاری یا بچیوں کی اماں جان سے معمولی سی تھی بدتمیزی یا گستاخی کی خبر ملی تو دیکھنا، کڑا امتحان کیسا ہوتا ہے۔
”میں اور میری بیٹیاں اماں جان سے خواب میں بھی کسی گستاخی کی مرتکب نہیں ہوسکتی ہیں، البتہ آپ کی وہ محبت کی نشانی پری تو ہر وقت ان سے بدتمیزیاں اور گستاخیاں کرتی رہتی ہے۔ اس کے بارے میں …“
”پری کا ذکر مت کیا کرو۔“ ان کے طنز نے ان کے اندر اضطراب جگادیا تھا۔
”کیوں …! کوئی یاد آجاتا ہے؟“ وہ طنزاً مسکرائیں۔
”یاد وہ آتے ہیں جو بھولے جاچکے ہوں۔
“ وہ مرد تھے ان کو صباحت کی طرح ہیرپھیر سے بات کرنا نہیں آتا تھا۔ سو بہت اطمینان سے وہ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گویا ہوئے۔
”اس کا مطلب ہے آپ اس عورت کو ابھی تک بھولے نہیں ہیں۔“ وہ کسی اسپرنگ کی مانند اچھل کر کھڑی ہوتی تھیں۔
”نہیں!‘ ‘وہ بہت اطمینان سے ان کی بدلتی کیفیت دیکھ رہے تھے۔
”کس طرح بھول سکتا ہوں، رات ودن تم اس کو یاد کرتی ہو، مجھ سے بھی زیادہ وہ ہر وقت تمہارے حواسوں پر سوار رہتی ہے۔
تمہاری باتوں میں اس کا ذکر ہوتا ہے، تمہارے طنز کے روابط، افکار کی ڈوروہیں سے جڑی ہوتی ہیں۔“
”مجھ کو الزام مت دیں، میں ایسی پاگل عورت نہیں ہوں، جو سوکن پر فریفة رہوں گی۔ دراصل بات یہ ہے کہ اس عورت سے آپ کا تعلق ٹوٹ کر بھی نہ ٹوٹ سکا ہے۔ پری کا وہاں جانا چھڑوائیں، جب تک وہ ان سے ملتی رہے گی تب تک یہ سلسلہ بھی چلتا رہے گا، اب پری بھی وہاں نہیں جائے گی۔
“ انہوں نے اٹل انداز میں اپنے دل کے ارمان کو زبان دی تھی۔“
”وہ پری کی ماں ہے، میں کیسے اس پر ان سے ملنے پر پابندی لگاسکتا ہوں۔“
”اس عورت سے آپ کا تعلق ٹوٹ چکا ہے اس حوالے سے…“
”تعلق میرا ٹوٹا ہے، پری کا نہیں، وہ اس کی بیٹی ہے۔“
”وہ پری کو بھڑکاتی ہے، آگ لگاتی ہے ہمارے گھر میں … پری اس سے ملتی رہے گی تو آپ اور مجھ میں دوریاں اسی طرح بڑھتی رہیں گی۔
”دوریاں بڑھانے میں تمہارے دماغ میں گھسا وہ شک کا فتور ہے جس نے تمہیں شدید احساس کمتری و وحشت میں مبتلا کردیا ہے۔“ وہ کہہ کر وہاں سے چلے گئے۔
###
طغرل نے نیٹ پر دوستوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا مگر وہاں بھی اس کی طبیعت بہل نہ سکی۔ گھنٹوں چیٹ کرنے والے طغرل کا دل یہاں بھی نہ بہل سکا تھا۔ مری میں ممی سے بات کی، سڈنی میں پاپا، بھائی و بھابی کے علاوہ آپی اور دلہا بھائی سے بات ہوئی لیکن دل کی تشنگی کسی گوشے میں موجود رہی تھی۔
وہ خاصی دیر تک بیڈ پر کروٹیں بدلتا رہا پھر اٹھ کر پردہ کھسکا کر کھڑکی سے آسمان کو دیکھنے لگا۔
رات ابھی گہری نہیں ہوئی تھی۔ مگر آسمان پر سیاہ بادلوں کا راج تھا۔ جس کے باعث چاند ستارے چھپ گئے تھے اور گھور اندھیرا ہر سمت پھیلا ہوا تھا ، ہوا نہ ہونے کے باعث ماحول میں حبس تھا، لان میں موجود درختوں کے پھول و شاخیں ساکت تھیں۔ معمولی سی بھی جنبش کسی میں نہ تھی۔
وہ سامنے ناریل کے درخت کی چھدری شاخوں پر نگاہیں جمائے سوچ رہا تھا۔ سڈنی سے روانہ ہوتے وقت بلکہ یہاں آنے کی تیاری دیکھ کر پاپا نے کہنا شروع کردیا تھا کہ وہ یہاں سے اپنا دماغ درست کرکے جائے، پاکستان جاکر پری سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ و لڑائی جھگڑا نہ کرے۔ اگر ان کو کوئی رپورٹ مل گئی تو وہ بناکسی لحاظ و مروت کے سب کے سامنے اس کی کلاس لیں گے اور یہ بات اچھی طرح جانتا تھا کہ اس کے پاپا پری سے ازحد محبت کرتے ہیں۔
پری کی خاطر وہ کسی بھی اقدام سے گریز نہ کریں گے۔ ویسے وہ بھی اس کے لیے دل میں کوئی ایسا سخت قسم کا بغض و عنا نہ رکھتا تھا کہ جس کے سبب اس سے مصالحت نہیں ہوسکتی تھی کہ وہ سوچ کرآیا تھا شروع شروع میں اس کو ستائے گا، جلائے گا، تنگ کرے گا اور جب وہ زچ ہو جائے گی تو دوستی کرے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ اس کی وہ کسی بات کو بھولی نہ تھی۔
وہ آج بھی اس سے اتنی ہی دُوری پر تھی اور متنفر تھی ، جتنی آج سے دس سال قبل تھی اور آج کے اس کے سردو بیگانہ رویے نے ثابت کردیا تھا کہ وہ اس سے فاصلے پر رہنے والی ہے۔ ایسے فاصلے جو کم ہونے کے بجائے بڑھیں گے۔ دروازہ پر دستک دے کر عادلہ اندر آئی تھی ، ہاتھ میں دودھ کا گلاس لیے۔
”تم نے کیوں یہ تکلف کیا؟“ وہ کھڑکی سے ہٹ کر گویا ہوا۔
”مجھے معلوم ہے آپ نے ڈنر بھی ڈھنگ سے نہیں کیا ہے۔ گھر آکر بھی آپ نے کھانے سے منع کردیا ہے۔ اب دودھ تو آپ کو لینا ہی ہوگا۔“ عادلہ نے ٹرے میں رکھا گلاس سائیڈ ٹیبل پر رکھتے ہوئے کہا۔
”فکر مت کرو۔ ایسا کبھی کبھی ہوجاتا ہے کچھ کھانے کا موڈ نہیں ہوتا ہے۔“
”جب کوئی بلاوجہ اس طرح بدتمیزی سے پیش آئے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ نے تو بے حد خلوص سے پری کو تفریح کی دعوت دی تھی اور اس نے آپ کی بے عزتی کردی۔
وہ ایسی ہی ہے، چڑچڑی و بددماغ۔“ عادلہ بڑے پرخلوص انداز میں اس سے ہمدردی جتارہی تھی۔
”پہلی بار آوٴٹنگ پر گئے اور آپ کا موڈ آف ہوگیا۔ سارا مزا کرکرا ہوگیا۔“ پری سے جھڑپ نے اس کا موڈ خراب کردیا تھا جو باہرجاکر بھی بدل نہ سکا تھا۔ عادلہ جو عائزہ کی زبانی سب سن چکی تھی، اس کو طغرل کا پری کو مدعو کرنا بالکل پسند نہیں آیا تھا۔ مستز اداس پر پری کے انکار کے بعد طغرل نے خاموشی اختیار کی تو وہ تمام راستے اور ہوٹل میں ڈنر کے دوران بھی برائے نام بات کرسکا تھا۔
عادلہ نے سوچ لیا تھا وہ اس کو جتائے گی ضروری پری کے بدصورت رویے کے بارے میں۔
”سوری ڈئیر! یہ میری بری عادت ہے کہ میں اپنے غصے پر قابو فوری نہیں پاسکتا ہوں۔ ہزار بار کوشش کے باوجود بھی۔“
”آپ جلدازجلد اپنے غصے پر قابو پالیں تو بہتر ہے۔ کیونکہ وہ اسی طرح آپ کے ساتھ بدتمیزی کرتی رہے گی۔ یہ اس کی عادت ہے دوسرے کو پریشان کرکے خود خوش ہوتی ہے۔
ابھی بھی دیکھ لیں ہماری تفریح ڈنر کو خراب کرکے خود اپنی نانو کے ہاں چلی گئی۔ دادی جان کے منع کرنے کے باوجود …“ حسب عادت اپنی بات میں وزن کے لیے جھوٹ بھی ملایا تھا۔
”دادو کے منع کرنے کے باوجود؟“ اس کی خوب صورت آنکھوں میں استعجاب در آیا جب کہ عادلہ نے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے اثبات میں گردن بلائی تھی۔
”مگر دادو اس کو منع کیوں کریں گی بہرحال یہ اس کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے نانو کے ہاں جاسکتی ہے، یہاں دادی جان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔
“ اس نے سادگی سے کھری بات کی تھی۔
”دادی خوامخواہ اعتراض نہیں کرتی ہیں، ان کے انکار کی بھی وجہ ہے۔“ وہ طغرل کی طرف دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی جو کرسی پر بیٹھ چکا تھا۔
”کیا وجہ ہوسکتی ہے بھلا!“
”پپا کی پہلی بیوی اور ساس مل کر پری کو ہم سب کے خلاف بھڑکاتی ہیں۔ خاص طور پر پپا ، مما اور دادی کے خلاف اتنا زہر بھرتی ہیں کہ وہ ہم سے سیدھے منہ بات کرنا پسند نہیں کرتی ہے۔
سب کو دشمن سمجھتی ہے۔“
”اوہ…! یہ بات ہے۔ وہ اتنی بے وقوف ہے کہ جس گھر میں رہتی ہے وہاں کی پروا نہیں کرتی ہے۔ سب کتنا پیار کرتے ہیں اس سے۔“
”کچھ لوگ ہوتے ہیں ایسے … سب کی محبتیں سمیٹ کر بھی کم ظرف و تنگ دل رہتے ہیں ایسے لوگوں میں پری بھی ہے۔“
”میں اس کو ایسا نہیں سمجھتا تھا۔“ وہ گہری سانس لے کر گویا ہوا۔
”وہ چہرے سے جتنی معصوم و بھولی دکھائی دیتی ہے، حقیقت میں اس سے مستزاد ہے۔
خیر چھوڑیں اس کو … یہ بتائیں، اب ہم کہاں چلیں گے؟“ ان کی آنکھوں میں اترتی سوچ کر پرچھائیوں میں پری کا عکس نمایاں ہونے لگا تھا ، جو اس کو کہاں برداشت ہوسکتا تھا۔ سو سرعت سے بات بدل کر گویا ہوئی تھی۔
”بہت جلد اب کے ہم ساحل سمندر پر چلیں گے سب کو لے کر۔“
”ٹھیک ہے !“ طغرل کے موڈ سے لگ رہا تھا وہ تنہائی چاہ رہا ہے اور اس سے بعیدبھی نہ تھا کہ وہ اس کو جانے کو بھی کہہ دیتا۔ سو وہ خود ہی شب بخیر کہہ کر چلی گئی۔
”پری بیگم! زیادہ اونچی اڑان بھرنے کی ضرورت نہیں ہے ورنہ ”پر“ ٹوٹ جائیں گے۔“ اس نے بڑبڑاتے ہوئے دودھ کا گھونٹ بھرا اور دوسرے ہی لمحے واش بیسن کی طرف بھاگا تھا کیونکہ عادلہ دودھ میں چینی کی جگہ نمک ملا کر لے آئی تھی۔

Chapters / Baab of Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

قسط نمبر 115

قسط نمبر 116

قسط نمبر 117

قسط نمبر 118

قسط نمبر 119

قسط نمبر 120

قسط نمبر 121

قسط نمبر 122

قسط نمبر 123

قسط نمبر 124

قسط نمبر 125

قسط نمبر 126

قسط نمبر 127

قسط نمبر 128

قسط نمبر 129

قسط نمبر 130

قسط نمبر 131

قسط نمبر 132

قسط نمبر 133

قسط نمبر 134

قسط نمبر 135

قسط نمبر 136

قسط نمبر 137

قسط نمبر 138

قسط نمبر 139

قسط نمبر 140

قسط نمبر 141

قسط نمبر 142

قسط نمبر 143

قسط نمبر 144

قسط نمبر 145

قسط نمبر 146

قسط نمبر 147

ذقسط نمبر 148

قسط نمبر 149

قسط نمبر 150

قسط نمبر 151

قسط نمبر 152

قسط نمبر 153

قسط نمبر 154

قسط نمبر 155

قسط نمبر 156

قسط نمبر 157

قسط نمبر 158

قسط نمبر 159

قسط نمبر 160

قسط نمبر 161

قسط نمبر 162

قسط نمبر 163

قسط نمبر 164

قسط نمبر 165

قسط نمبر 166

قسط نمبر 167

آخری قسط