Episode 123 - Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 123 - بھیگی پلکوں پر - اقراء صغیر احمد

”السلام علیکم دادی جان!“ وہ کمرے میں داخل ہوئیں تو پری دوڑ کر ان سے لپٹ گئی ، اماں نے بھی اسے اپنی آغوش میں خاصی دیر دبائے رکھا۔
”ارے تم کب اور کس کے ساتھ آئی ہو بیٹی!“ وہ بیڈ پر بیٹھتی ہوئی مسرت بھرے لہجے میں گویا ہوئیں۔
”کچھ دیر قبل ہی آئی ہوں طغرل بھائی کیساتھ ، آپ نے ہی تو انہیں بھیجا تھا مجھے نانو کے ہاں سے لانے کیلئے۔
“ دادی جان کے چہرے پر پھیلتی حیرانی و لاعلمی اس نے شدت سے نوٹ کی تھی وہ ان کو دیکھے گئی۔
”میں نے اس کو نہیں بھیجا پری! ہاں یہ ہو سکتا ہے میں تمہارے لئے اداس بہت تھی یہ دیکھ کر وہ خود تمہیں وہاں لینے پہنچ گیا ہو۔“ حسب عادت دادی نے صاف گوئی اور سچائی سے حقیقت بتائی تھی۔
”اچھا یہ بتاؤ ، طغرل کو اپنے گھر بن بلائے دیکھ کر تمہاری ماں اور نانو کو برا تو لگا؟ یہ طغرل نے اچھا نہیں کیا میری اجازت کے بغیر اتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا۔

(جاری ہے)

“ وہ مضطرب و حواس باختہ ہو رہی تھیں۔
”نہیں… نانو یا مما نے بالکل بھی مائنڈ نہیں کیا دادی جان۔“
”سچ کہہ رہی ہو پری!“ ان کے لہجے میں بے یقینی تھی۔
”جی دادی جان! میں سچ کہہ رہی ہوں ، طغرل بھائی آ جائیں تو آپ خود ان سے پوچھ لیجئے گا بلکہ وہ تو بہت خوش ہوئی تھیں ان سے مل کر۔“
”یہ ان کی اعلیٰ ظرفی ہے وگرنہ میں ان سے اچھے رویے کی امید نہیں رکھتی تھی خیر تم آکر اس طرح کمرے میں کیوں بند ہو گئی ہو ، شیری اور اس کی اماں آئے ہوئے تھے بہت یاد کر رہی تھیں تم کو ، ان سے مل ہی لیتی بڑی سلجھی ہوئی پرخلوص عورت ہے وہ۔
”پھر کبھی وہ آئیں گی تو میں مل لوں گی ان سے۔“ وہ ان کے قریب ہی نیم دراز ہو گئی تھی ، دادی نے مسکرا کر اس کے صبیح چہرے کی طرف دیکھا ان کی دھندلی نگاہوں میں گہری سوچ کے عکس بکھرے ہوئے تھے ان کی ملائم انگلیاں اس کے ریشمی بالوں میں سرسرانے لگیں۔
”ہاں ، بہت پوچھ رہی تھیں تمہارا ، شاید تم سے ہی ملنے آئی تھیں ، بار بار تمہارا ذکر کر رہی تھیں۔
”ہوں بہت نائس خاتون ہیں وہ ، میں عائزہ سے ملنے جا رہی ہوں دادی جان۔“ اس کا انداز لا ابالی پن لئے ہا تھا اس نے ان کے لہجے کی گہرائی میں پہنچنے کی سعی ہرگز نہ کی تھی جب کہ دادی جان مسز عابدی کے منہ سے پری کیلئے والہانہ پن محسوس کرکے کچھ حد تک ان کی خواہشوں سے آشنائی محسوس کر چکی تھیں۔
”ہاں ہاں ، جاؤ عائزہ بھی تم کو بے حد یاد کر رہی ہے ، گھر سے دور ہوتے ہی اس میں محبت جاگ گئی ہے اب تو کئی چکر میرے پاس بھی لگاتی ہے ، بالکل بدل گئی ہے وہ۔
نامعلوم کیسا دور آ گیا ہے یہ فاصلے و دوریاں قربتوں کو دوام بخشنے لگے ہیں۔“ ان کے لہجے میں ایک دکھ کی آنچ ابھر آئی تھی۔ پری اٹھ کر اپنا دوپٹہ درست کر رہی تھی تب ہی انہوں نے پوچھا۔
”طغرل تم کو لاکر کہاں چھپ کر بیٹھ گیا ہے؟“
”وہ گھر میں نہیں ہیں دادی جان! مجھے چھوڑ کے وہ پتا نہیں کہاں چلے گئے۔“
”اچھا تم جاؤ عائزہ سے مل کر آؤ اور واپسی میں ایک کپ چائے بنا کر لتی آنا ، بڑا دل چاہ رہا ہے تمہارے ہاتھ کی بنی چائے پینے کو۔
”جی بہتر دادی جان!“ وہ کہہ کر عائزہ کے کمرے کی جانب آ گئی ، عائزہ اس کو دیکھ کر خوشی سے مسکرائی اور لپٹ گئی۔
”اتنے دن لگا دیئے تم نے پری! ان دنوں میں نے تم کو بے حد یاد کیا ہے ، میں دعا کر رہی تھی تم میرے اسلام آباد جانے سے قبل آ جاؤ تو اچھا ہے۔“
”کب جا رہی ہو تم؟“ وہ اس کے قریب ہی بیٹھتے ہوئے استفسار کرنے لگی۔
”اسی ہفتے ، آنٹی انکل پرسوں روانہ ہو چکے ہیں امریکہ کیلئے ، فاخر آفس کے کچھ باقی رہنے والے کاموں کو فائنل ٹچ دے رہے ہیں۔
”فاخر بھائی گھر پر تنہا ہیں؟“ پری نے چونک کر پوچھا۔
”ہوں… ملازم ہیں وہاں پر ، بالکل تنہا تو نہیں ہیں وہ۔“
”لیکن فاخرہ آنٹی کہہ رہی تھیں فاخر بھائی کو تنہا رہنے کی عادت نہیں ہے ، کوئی نہ کوئی فیملی ممبر ان کے ساتھ ضروری رہتا ہے وگرنہ وہ…“
”نامعلوم فاخرہ آنٹی کون سے دیس کی باتیں کرتی ہیں کم از کم میں نے ان میں ایسی کوئی عادت محسوس نہیں کی ، فاخر تو بے حد تنہائی پسند ہیں۔
اس انتہا کے تنہائی پسند کہ ان کو میری موجودگی بھی کھٹکنے لگتی ہے۔“ عائزہ کے لہجے میں ایسی بات تھی کہ پری اس کا چہرہ پڑھنے لگی۔
”ایسے کیا دیکھ رہی ہو پری! میں نے سچ کہا ہے فاخر اپنی ذات میں خوش رہنے والے مرد ہیں ، دوسروں کی خوشیوں سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے ، ان کو میری پروا ہی نہیں ہے ان کے کمرے میں میری حیثیت ایک ڈیکوریشن پیس کی سی ہے پھر میں یہاں رہوں یا وہاں ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
“ ہکا بکا بیٹھی پری کے شانے سے سر ٹکا کر وہ گلوگیر لہجے میں کہہ رہی تھی اس کے لہجے میں یاسیت و ٹھکرائے جانے کا دکھ تھا۔
”تم کو یہ تمام باتیں مما سے کہنا چاہئیں آخر وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟“
”دوسرے دن ہی میں نے مما کو تمام باتیں بتا دی تھیں۔“
”پھر مما نے فاخرہ آنٹی یا فاخر بھائی سے اس مس بی ہیو کی وجہ دریافت کی۔“
”نہیں۔
“ اس نے سیدھے بیٹھتے ہوئے گہری سانس لے کر کہا۔
”بلکہ مما نے مجھے ہی کلاس دینی شروع کر دی کہ کس طرح فاخر کو مٹھی میں کرنا چاہئے اور یہ کہ شروع شروع میں سب مرد ایسے ہی ڈرامہ کرتے ہیں بعد میں خود ہی اپنی اوقات پر آ جاتے ہیں۔“ اپنی بات کے اختتام پر وہ نا چاہتے ہوئے بھی ہنس پڑی تھی ، پری گم صم سی اس کی آنکھوں میں چمکنے والے آنسو دیکھ رہی تھی۔
”میں اسی لئے تم کو بے حد یاد کر رہی تھی ، تم آؤ تو تم کو یہ سب بتا کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر سکوں ، مما نے ایسی کوئی بات ہی نہیں کی جس سے مجھے حوصلہ ملے۔ وہ کہتی ہیں شادی کے شروع کے دنوں میں پاپا کا رویہ بھی مما کے ساتھ ایسا ہی تھا جو رفتہ رفتہ چینج ہوتا گیا اور آج بھی پاپا ان کے ساتھ ایک چھت تلے رہ رہے ہیں۔“
”ہاں شاید مما ٹھیک کہہ رہی ہیں۔
“ وہ آہستگی سے تسلی آمیز لہجے میں بولی۔
”نہیں پری! مجھے ایسی زندگی نہیں چاہئے جس میں صرف تعلق نبھایا جاتا ہو ، جہاں رشتے انسیت و چاہت کی مہکار سے نا آشنا ہوں ، میں نے کبھی بھی مما اور پاپا میں وہ محبت وہ اپنائیت نہیں دیکھی جو شوہر اور بیوی کی زندگی کو حسین تر بناتی ہے۔“
”ڈونٹ وری عائزہ! تم اس قدر حساس مت ہو ، ابھی تمہاری شادی کو عرصہ ہی کتنا ہوا ہے ابھی فاخر بھائی اداس ہوں گے ، نئی جگہ ٹرانسفر ، اچانک شادی ہو جانا اور پھر والدین سے دوری شاید وہ پہلی بار بڑے عرصہ کیلئے دور ہوئے ہیں یہ تمام تبدیلیاں ان کو پریشان کرنے کیلئے کافی ہیں ، تم ان کا بہت زیادہ خیال رکھو۔
“ پری نے نرم لہجے میں اس کو رنجیدگی سے بچانے کی ہر ممکن سعی کی تھی۔
”تم کتنی اچھی ہو پری! افسوس ہے مجھے خود پر خوامخواہ میں تم کو دشمن سمجھتی رہی ، زندگی کے وہ حسین دن ایسے فضول ہی تم سے دور رہ کر گزار دیئے۔“ وہ اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر دکھ بھرے لہجے میں گویا ہوئی۔
”پرانی باتوں کو یاد کرنے کا فائدہ ہی کیا ، مجھے خوشی ہے بہت کم عرصہ میں بہت زیادہ اعتماد کیا ہے تم نے مجھ پر یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
”اوہو… بڑی محبتیں جتائی جا رہی ہیں بھئی۔“ عادلہ وہاں آئی تو ان دونوں کو قریب بیٹھے دیکھ کر طنزاً بولی۔
”تم بھی آ جاؤ ہمارے ساتھ محبتوں پر سب کا حق ہے تم کیوں پیچھے رہو۔“ عائزہ نے مسکرا کر کہا تو عادلہ منہ بنا کر بولی۔
”معاف کرو یہ محبتیں بانٹنے کی عادت تمہاری ہے تم ہی بانٹو ، میں یہ بتانے آئی تھی مما بلا رہی ہیں فوراً آ جاؤ۔
“ وہ پری کو نظر انداز کرتی واپس چلی گئی۔
”تم مما کی بات سنو ، میں دادی جان کیلئے چائے بنا کر لے جاؤں اگر دیر ہو گئی تو وہ سو جائیں گی۔“ پری بھی اس کا گال تھپتھپاتی اٹھ کھڑی ہوئی۔
###
نامعلوم کتنی ساعتیں دبے پاؤں گزر گئی ، اشک کے اس رخساروں سے بہہ کر قالین میں جذب ہو رہے تھے ، اعوان کی ٹھوکر نے اسے زمین بوس کر دیا تھا اور وہ بھر بھری مٹی کے ڈھیر کی مانند پڑی تھی۔
اعوان کا ٹوٹا لہجہ ، بکھرا انداز اس کی سچی محبت کا گواہ تھا وہ اس سے محبت کرتا تھا اس کی بے وفائی نے اس کے اندر شدید نفرت کی آگ بھر دی تھی وہ اس سے حد تک بد گمان ہو گیا تھا اس کی بات پر یقین کرنا تو درکنار سننے تک کا روا دار نہ تھا۔ ساحر خان نے اتنی زبردست پلاننگ کی تھی ان دونوں کو جدا کرنے اور اپنا مقصد پورا کرنے کی کہ آج وہ ایک دوسرے کے مقابل آکر بھی ایک دوسرے کے قریب نہیں آ سکتے تھے۔
اس کے آنسو تھم گئے تھے ، دھیمی دھیمی سسکیوں سے کمرے کی ساکن فضا میں ارتعاش پھیلا تھا ، معاً دروازہ کھلا اور غفران احمر گھبرایا گھبرایا اندر داخل ہوا ، قالین پر گری ماہ رخ کو دیکھ کر وہ پھرتی سے نیچے بیٹھا تھا حواس باختگی اس کے چہرے سے مترشح تھی ، ماہ رخ کا چہرہ زانوں پر رکھتا ہوا پریشان سا بولا۔
”سویٹ ہارٹ! کیا ہوا ہے ، تمہاری طبیعت کیوں خراب ہو گئی ہے؟“ وہ پیار سے اس کے رخسار کو تھپتھپاتے ہوئے استفسار کر رہا تھا۔
”میں آرام کرنا چاہتی ہوں۔“ اس نے گریہ و زاری سے بری طرح سوجھی ہوئی آنکھوں کو بمشکل کھول کر کمزور لہجے میں کہا۔
”ہاں ہاں ، کیوں نہیں۔ تمہاری طبیعت تو مجھے بہتر نہیں لگ رہی ہے یہ اچانک کیا ہوا ہے تم کو ، یہاں آتے ہوئے تم بالکل ٹھیک تھیں۔“ بے تحاشا رونے سے سرخ ہونے والے چہرے کو وہ بغور دیکھ رہا تھا ، ماہ رخ نے کوئی جواب نہیں دیا اس کو کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔
وہ آنکھیں بند کرکے پڑی رہی اس کا دل شدت سے چاہ رہا تھا… کاش! یہ آنکھیں ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں ، یہ اذیت دیتیں سانسیں رک جائیں ، سینے میں دھڑکتا ہوا زندگی کی علامت بنا دل خاموش ہو جائے ، وقت تھم جائے ، کائنات بکھر جائے کچھ باقی نہ رہے ، سب فنا ہو جائے اور اس کا بھی کوئی نام و نشان باقی نہ رہے۔
###
وقت گزرنے کے ساتھ بارش بھی تیز ہو گئی تھی ، ہر سو جل تھل ہو گیا تھا وہ کھڑکی سے چہرے ٹکائے باہر لان میں بہتے پانی کو دیکھ رہی تھی جس میں درختوں سے گرنے والے پتے اور شاخوں سے ٹوٹ کر گرنے والے پھول و پتیاں بہہ رہے تھے۔
اس کا ذہن عائزہ کی باتوں میں الجھا ہوا تھا وہ شادی سے کسی طرح بھی خوش و مطمئن نہیں تھی پھر فاخر کے متعلق جو باتیں اس نے بتائی تھیں وہ بھی حیران کن تھی وہ فاخر کو جانتی تھی فاخر مہذب‘ نرم مزاج اور خوش اخلاق طبیعت کا مالک تھا کبھی اس کے مزاج میں اس نے کوئی جھول محسوس نہیں کیا تھا اس کی عادت و مزاج سے واقف ہونے کے بعد عائزہ کی باتیں اس کو کسی گڑبڑ کا احساس دلانے لگی تھیں ، فاخر کا رویہ بدلا تھا اور بدلاؤ کے پیچھے عائزہ کی کوئی نادانی محسوس ہونے لگی۔
عائزہ سدا کی جلد باز تھی ، ہر کام سوچے سمجھے بنا ہی انجام دینے کی عادی تھی اس عادت نے اس کو ہمیشہ نقصان پہنچایا تھا اور ہر بار وہ غلطیوں سے سبق سیکھنے کے بجائے غلطیاں دہرانے کی عادی بن گئی تھی۔
”اوہ گاڈ! عائزہ نے فاخر بھائی کو راحیل کے بارے میں تو نہیں بتا دیا اگر ایسا ہوا تو بہت برا ہو جائے گا ، کس کس کو ہم اس کی بے گناہی کا یقین دلائیں گے؟ پاپا جو حقیقت نہ جانتے ہوئے اسے معاف کرنے کو تیار نہیں ، حقیقت معلوم ہونے پر ان کی کیا حالت ہو گی؟ وہ سب برداشت کر سکیں گے؟“ اس کے حساس ذہن میں اضطراب سمندر کی لہروں کی طرح بپھرنے لگا تھا پھر وہ اس گہرائی میں جتنا ڈوبتی گئی اضطراب کی کشمکش رگ و پے میں اس قدر بڑھ گئی کہ وہ عائزہ کے پاس جانے کو بے قراری سے کمرے سے نکلی تھی اور اسی دم اندر داخل ہونے والے طغرل سے بری طرح ٹکرائی تھی۔
”یاوحشت… کیا ہو گیا ہے ، کیوں اتنی بدحواس ہو رہی ہو؟“ طغرل نے فوراً جھک کر اسے گرنے سے بچاتے ہوئے بازوؤں میں تھاما۔
”کک کچھ نہیں۔“ اس نے بلش ہو کر اس کے بازوؤں سے نکلنا چاہا مگر طغرل کی گرفت ڈھیلی نہیں ہوئی تھی۔

Chapters / Baab of Bheegi Palkon Par By Iqra Sagheer Ahmed

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

قسط نمبر 115

قسط نمبر 116

قسط نمبر 117

قسط نمبر 118

قسط نمبر 119

قسط نمبر 120

قسط نمبر 121

قسط نمبر 122

قسط نمبر 123

قسط نمبر 124

قسط نمبر 125

قسط نمبر 126

قسط نمبر 127

قسط نمبر 128

قسط نمبر 129

قسط نمبر 130

قسط نمبر 131

قسط نمبر 132

قسط نمبر 133

قسط نمبر 134

قسط نمبر 135

قسط نمبر 136

قسط نمبر 137

قسط نمبر 138

قسط نمبر 139

قسط نمبر 140

قسط نمبر 141

قسط نمبر 142

قسط نمبر 143

قسط نمبر 144

قسط نمبر 145

قسط نمبر 146

قسط نمبر 147

ذقسط نمبر 148

قسط نمبر 149

قسط نمبر 150

قسط نمبر 151

قسط نمبر 152

قسط نمبر 153

قسط نمبر 154

قسط نمبر 155

قسط نمبر 156

قسط نمبر 157

قسط نمبر 158

قسط نمبر 159

قسط نمبر 160

قسط نمبر 161

قسط نمبر 162

قسط نمبر 163

قسط نمبر 164

قسط نمبر 165

قسط نمبر 166

قسط نمبر 167

آخری قسط