Last Episode - Saat So Saal Baad ( Imran Khan Niazi Tareekh Ke Aaine Mein ) By Anwaar Ayub Raja

آخری قسط - سات سو سال بعد (عمران خان نیازی تاریخ کے آئینے میں) - انوار ایوب راجہ

تیمور نے 36سال حکومت کی اور ملک کا نظام عدل و انصاف ، رحمدلی اور فراخ دلی سے چلایا۔ اُس کی حکمرانی دیوار چین سے لیکر روس، مرکزی یورپ ، شمالی افریقہ اور جنوبی ہند تک پھیلی ہوئی تھی۔ وہ ستائس ملکوں اور نوبادشاہوں کا بادشاہ تھا۔ دنیا اُسے فاتح لاثانی کے نام سے یاد کرتی ہے۔ کیخسرو ، سکندر ، چنگیز خان ، اٹلا، شارلیمن اور نپولین میں سے کسی ایک نے بھی اتنی فتوعات نہ کیں۔
وہ ایک مفکر و مدبر حکمران تھا۔ سلطنت کے خدو خال اور رعایا پروری میں اُسکا آئیڈیل خلیفہ دوئم حضرت عمر بن خطاب  تھے۔ زندگی بھر اُس نے جو حکم دیا کبھی اسے منسوخ نہ کیا ۔جو سیاستدان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اُن کا علم محدود اور خیالات منتشر ہیں ۔ حکمران کا کام باتیں کرنا نہیں بلکہ عمل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست مدینہ خدا کی حکمرانی کا ایک نمونہ تھی۔

جب تک انسان خدا کی حاکمیت کو سچے دل سے نہ مانے وہ ریاست مدینہ کا تصور ہی نہیں کر سکتا۔ تیمور کی حکمرانی اور مرشد کی رہنمائی کی ایک مثال ہمارے سامنے ہے۔ ہمارے حکمران بے حس ، بے عمل اور نظام حکومت کرپشن کی بنیادوں پر استوار ہے۔ زمانہ حال ماضی قریب کا ہی ایک جُزہے اور جاری حکومت پچھلی حکومتوں کی بنیادوں پر استوار ہے ۔عمران خان کی ایمانداری حکومت کی ایمانداری کی ضمانت نہیں۔
جیسا کہ پہلے بیان ہوا کہ مستقبل کا تاریخ دان لکھے گا کہ عمران خان بظاہرایک سچا اور ایماندار وزیراعظم تھا مگر اُس کے وزیر ، مشیر ، پارٹی ممبران کے الگ ضابطے ، اخلاقیات ، سوچ اور رجحانات تھے۔ وہ عوام کے دکھ سمجھنے کی صلاحیت نہ رکھتا تھااور نہ ہی انہیں دور کرنے کا کوئی گر جانتا تھا جس کی وجہ سے عام آدمی بد حال ہوگیا اور اقتدار کی کنجیاں ایسے ہاتھوں میں چلی گئیں جو اس کے حقدار نہ تھے۔
ہم نے آئین میں تو اللہ کی حاکمیت تسلیم کر لی مگر عملاً اسے تسلیم نہ کیا۔ ریاست مدینہ اللہ کی حاکمیت کا نمونہ تھی اور جو قوم اور اس کے لیڈر اللہ سے دھوکہ کرتے ہیں انہیں ریاست مدینہ کی کیا سمجھ ہو سکتی ہے۔ اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کے نام پر میکاولین اور چانکیائی سیاست سراسر دھوکہ ، فراڈ اور جھوٹ ہے۔ اگر قوم اس دھوکے میں مگن رہی تو اُسے عذاب الہٰی کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

Chapters / Baab of Saat So Saal Baad ( Imran Khan Niazi Tareekh Ke Aaine Mein ) By Anwaar Ayub Raja