Episode 111 - Shehr E Dil By Umme Maryam

قسط نمبر 111 - شہرِ دل - اُمِّ مریم

وہ سیڑھیاں اُتر کر نیچے آیا تو ہال کمرے میں ہی وہ سب جمع تھے۔ اشعر، اسماء، عاقب، فضہ، تینوں بچے بھی وہیں تھے۔ البتہ وہ نظر نہیں آئی، جس کی تلاش میں وہ آیا تھا۔ جبھی دوسرے ہی لمحے قدموں کو موڑ لیا، مگر اشعر کی آواز پہ تھمنا پڑا تھا۔
”کہا ں جا رہے ہیں…؟رُکیں ناں…! ہمیں جوائن کریں کہ
رات بھی خوب ہے، پاس محبوب ہے…!“
وہ شوخی سے گنگنانے لگا۔
ولید حسن کے ہونٹوں پرمسکراہٹ کا اُسے شائبہ ہی ہوا تھا۔
”بے شک…! مگر ان کا تو نہیں ہے ناں جن کو آپ دعوت دے رہے ہیں…؟“
اسما نے اس کی شوخی و شرارت کے سلسلے کو آگے بڑھاوا دیا۔
”نہیں ہے تو کیا ہوا…؟ ان کا محبوب بلکہ محبوبہ بھی ابھی تشریف لائیں گی، کچے دھاگوں سے بندھی۔“
اشعر نے ہنوز اسی شوخی سے کہا، مگر اس وقت اس کی حیرت کی انتہاء نہ رہی جب ولید حسن آکر ان کے بیچ بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

”کچھ سنائیں گے…؟“
اشعر اس کی سمت جھکا، جس پر اس نے کاندھے اُچکا کر گویا آمادگی ظاہر کر دی۔ دل خوش تھا تو خوشی کو ظاہر کرنے میں کیا حرج تھا بھلا…؟ مگر اب کے اشعر کی آنکھیں پھیل گئی تھیں۔
”بدلے بدلے سے میرے سرکار نظر آتے ہیں
دل کی بربادی کے آثار نظر آتے ہیں“
اشعر کی گنگناہٹ پر ولید حسن نے بے نیازی کا تاثر دیا تھا۔
عاقب کی نگاہوں میں بھی خوش گوار حسرت کا عکس تھا۔ مگر کچھ کہنے سے احتراز برتا کہ بہرحال وہ اس کے مزاج کے موسموں سے آشنا نہیں رہا تھا۔
”چلیں…! آغاز آپ ہی کریں۔“
اشعر نے مونگ پھلی کا لفافہ بیچ میں رکھتے ہوئے اُسے دعوت دی۔ ولید کی نگاہیں دروازے پہ بھٹک رہی تھیں۔ ایمان کوچائے کی ٹرالی گھسیٹتے دیکھا تو گلا کھنکار کر سیدھا ہوا۔
”اُداس لوگوں کی بستیوں میں
وہ تتلیوں کو تلاش کرتی
وہ ایک لڑکی
جس کی صاف رنگت خیالی آنکھیں
جوکرتی رہتیں ہزارباتیں
مزاج سادہ وہ دل کی سچی
وہ ایک لڑکی!“
ایمان اُسے وہاں دیکھ کر ٹھٹکی تھی، وہ نہ صرف موجود تھا، بلکہ اپنا انتخاب بھی پیش کر رہا تھا۔ ناقابل یقین منظرتو تھا، مگر اب وہ اس کے حوالے سے ہر احساس سے بے نیاز ہو جانا چاہتی تھی، جبھی ٹرالی درمیان میں لا کر چھوڑ دی۔
چائے اس لئے نہیں بنائی کہ اُسے دینا بھی پڑتی اور وہ اب کچھ نہیں کرنا چاہتی تھی۔
”وہ محبتوں کے نصاب جانے 
وہ جانتی ہے عہد نبھانے
وہ اچھی دوست
وہ اچھی ساتھی
وہ ایک لڑکی
وہ جھوٹے لوگوں کو سچا سمجھے
وہ ساری دُنیا کو اچھا سمجھے
وہ کتنی سادہ 
وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی!“
ایمان خاموشی سے جا کر اُمید حسن کے پاس بیٹھ گئی جسے اب نیند آنا شروع ہو چکی تھی۔
ایمان نے اپنا سر اس کی گود میں رکھ لیا اور آہستگی و نرمی سے اس کے بالوں میں اُنگلیاں پھیرنے لگی۔ ولید کی بے تاب مچلتی نگاہیں اس کے چہرے پر بھٹک رہی تھیں جسے اس کے سوا باقی سب نے نوٹ کیا اور حیرت کے ساتھ ساتھ خوشی کے احساس میں گھِرنے لگے۔
”بھابی…! آپ کچھ سنائیے ناں…! مجھے آپ کا دھیما اور نرم لہجہ بہت اچھا لگتا ہے۔ پلیز…!“
اسما کی فرمائش پہ وہ پہلے چونکی، پھر گڑبڑا گئی۔
”مم… میں…؟ یہ… اُمید حسن کو نیند آرہی ہے، میں تو اُسے سلانے کے لئے بیڈ روم میں جا رہی ہوں، پھر کبھی سہی…!“
اس نے گویا جان چھڑانا چاہی تھی، مگر… مگر اسما کے ساتھ ساتھ اشعر اور فضہ کا اصرار بھی بڑھا تو اسے اُلجھن ہونے لگی۔
”مجھے اس وقت کچھ بھی ڈھنگ کا یاد نہیں آ رہا ہے۔“
اس نے ایک اور بہانہ بنانا چاہا۔ ولید حسن کی موجودگی میں وہ ہرگز کچھ سنانے پہ آمادہ نہیں تھی۔
”جو بھی سنائیں گی، جیسا بھی ہوگا، ہمیں دل و جان سے قبول ہوگا، سو پلیز…!“
اسما کے اس قدر اصرار پر مزید انکار اس سے دوبھر ہوگیا۔
”کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ، کچھ نہ کہو خاموش رہو
اے لوگو! خاموش رہو، ہاں اے لوگو! خاموش رہو
سچ اچھا پر اس کے جلو میں زہر کا ہے اِک پیالہ بھی
پاگل ہو، کیوں ناحق کو سقراط بنوں، خاموش رہو“
ولید حسن کے چہرے پر تمتماہٹ اُتر گئی اور اُسے لگا وہ اس سے تمام تر بے نیازی برتنے کے باوجود بھی گویا در پردہ اسی پر طنز کر رہی ہے۔
”حق اچھا پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا
تم بھی کوئی منصور ہو جو سولی پہ چڑھ 
ان کا یہ کہنا سورج ہی دھرتی کے پھیرے کرتا ہے
سر آنکھوں پر سورج ہی کو گھومنے دو خاموش رہو
مجلس میں کچھ حبس ہے اور زنجیر کا آہن چبھتا ہے
پھر سوچو، ہاں پھر سوچو، ہاں پھر سوچو خاموش رہو
گرم آنسو اور ٹھنڈی آہیں من میں کیا کیا موسم ہیں
اس بگیا کے بھید نہ کھولو، سیر کرو خاموش رہو
آنکھیں موندھ کنارے بیٹھو، من کے رکھو بند کواڑ
انشاء جی لو دھاگہ لو لب سی لو خاموش رہو“
”ویری ویری ویل ڈن…! اینڈ بنڈل آف تھینکس…! سو سویٹ…! بھابی جی…! رئیلی…! آپ نے تو مجھے انشاء جی کا عاشق بنا دیا ہے۔
آپ کے پاس ان کی کوئی بک ہے تو مجھے ضرور دیجئے گا۔“
اسما اتنی خوش ہوئی تھی کہ فرطِ جذبات میں آکر اس کا ہاتھ پکڑ کر بڑا والہانہ قسم کا بوسہ ثبت کیا۔ جہاں ایمان جھینپی تھی، وہاں اشعر بدک گیا تھا۔

Chapters / Baab of Shehr E Dil By Umme Maryam

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

آخری قسط