Episode 103 - Shehr E Dil By Umme Maryam

قسط نمبر 103 - شہرِ دل - اُمِّ مریم

”دسمبر جب بھی آتا ہے
وہ پگلی پھر سے سیتے موسموں کی تلخیوں کو یاد کرتی ہے
پرانا کارڈ پڑھتی ہے
کہ جس میں اس نے لکھا تھا
میں لوٹوں گا دسمبر میں
نئے کپڑے بناتی ہے وہ 
سارا گھر سجاتی ہے
دسمبر کے وہ ہر دن کو
گن گن کے بتاتی ہے
جوں ہی پندرہ گزرتی ہے
وہ کچھ کچھ ٹوٹ جاتی ہے
مگر پھر پرانی البم کھول کر
ماضی کو بلاتی ہے
نہیں معلوم یہ اس کو کہ
بیتے وقت کی خوشیاں
بہت تکلیف دیتی ہیں
محض دل کو جلاتی ہیں
یوں ہی دن بیت جاتے ہیں
دسمبر لوٹ آتا ہے
مگر وہ خوش فہم لڑکی
کلینڈر میں دسمبر کے مہینے کے صفحے کو موڑ دیتی ہے“
کچن میں کھڑی وہ رات کے کھانے کی تیاری کر رہی تھی، جب اُمید حسن بھاگتا ہوا آکر اس سے لپٹ گیا۔

(جاری ہے)

”ماما…! ماما جانی…!“
ایمان نے سالن کے نیچے پہلے آنچ دھیمی کی تھی، پھر ہاتھ سے چمچ رکھ کر پلٹ کر اُسے دیکھا۔ وائٹ کُرتا شلوار میں ملبوس، سر پہ ننھی سفید سی ٹوپی لئے وہ ابھی ابھی قاری صاحب سے سپارہ پڑھ کے فارغ ہوا تو سیدھا اُسی کے پاس آگیا۔
”جی ماما کی جان…!“
ایمان نے جھک کر اُسے اپنی بانہوں میں بھر لیا اور پیشانی کو چوما۔
”ماما جان…! میرے پپا کہاں ہیں…؟“
اس کے سوال نے ایمان کے چہرے پہ سنجیدگی طاری کر دی تھی۔
”بیٹا…! آپ کو بتایا ہے ناں، وہ ”یو کے“ میں ہوتے ہیں۔
”مگر ماما جان…! علی کے پاپا بھی ”یوکے“ میں رہتے ہیں، لیکن وہ یہاں بھی تو آتے ہیں، اسپیشلی عید کے دنوں میں، پھر میرے پپا کیوں نہیں آتے…؟میں نے کبھی انہیں نہیں دیکھا۔
یہ وہ سوال تھے جو وہ متعدد بار اس سے کر چکا تھا۔ ایمان ہر بار اُسے بہلانے کی کوشش میں ہلکان ہو جاتی۔ وہ جس عمر میں تھا، وہاں اسی کمی کو شدت سے محسوس کرنے لگا تھا۔ اس کے آس پاس جتنے بھی بچے تھے، کسی کے ساتھ یہ محرومی نہیں تھی۔ یہ فطری احساس اور تقاضہ تھا جو اُسے اکثر مضطرب کیا کرتا تھا۔
”مائی لونگ بھتیجے…! ہاؤ آر یو…؟“
اشعر جو چائے کی طلب میں وہاں آیا تھا، اُمید حسن کے سوالوں پہ ایمان کو پریشان ہوتے دیکھ کر آگے بڑھ آیا۔
”الحمد للہ…!“
وہ بڑے تدبر سے بولا تھا۔ اس کی تربیت گھر کے چاروں بزرگوں نے کی تھی اور کیا خوب کی تھی۔ اشعر نے آگے بڑھ کر اُسے خود اُٹھا لیا۔
”آپ کو پتا ہے جانو…! آپ کے پپا بہت جلد آپ سے ملنے کے لئے یہاں آرہے ہیں…؟“
اشعر کی بات پر ایمان نے کسی قدر خفگی سے اُسے دیکھا تھا۔
”پلیز اشعر…! اُسے جھوٹی آس مت دلاؤ…!“
”میں مذاق نہیں کر رہا ہوں بھابی…! بلیو می…! بھائی آ رہے ہیں۔
اشعر نے اپنا رُخ اس کی جانب پھیر کر جس یقین سے کہا تھا، اس نے پہلے ایمان کو متحیر، پھر ایک انوکھی خوشی کے احساس سے ہم کنار کیا تھا۔ اشعر، اُمید حسن کو لئے وہاں سے چلا گیا تو ایمان کے ہونٹوں پر آسودہ مسکان بکھر گئی تھی۔ مگر جب رات کے کھانے کے بعد وہ تائی ماں کے لئے دودھ کا گلاس لے کر آئی تو اندر سے آتی اشعر کی آواز نے اُسے وہیں جامد کر دیا تھا۔
”انہیں یہاں کس طرح آنے پر آمادہ کیا ہے اماں…! یہ الگ داستان ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ صرف ایک شرط پہ یہاں آنے کے لئے آمادہ ہوئے ہیں، اور وہ یہ کہ کوئی ان سے ایمان بھابی کے حوالے سے کسی قسم کی بات نہیں کرے گا۔“
اشعر کا دھیما لہجہ واضح طور پر بجھا ہوا تھا۔
”ارے…! اُسے آنے تو دو ایک بار، میں خود سب کچھ سنبھال لوں گی۔“
تائی ماں کی آواز میں ایک جوش تھا، اعتماد تھا، مگر اس کا اعتماد اس پل زائل ہوگیا تھا، جب وہ آہستگی سے پلٹ کر وہاں سے جا رہی تھی تو وہ خوشی جو اس کے آنے کی اطلاع پا کر دل میں بکھری تھی، آنسوؤں کی صورت بہتی جا رہی تھی۔
                                    ###

Chapters / Baab of Shehr E Dil By Umme Maryam

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

آخری قسط