سوات میں بجلی اورموبائل فون سروس دوبارہ معطل:
سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2009ء) سوات میں بجلی اور موبائل فون سروس دوبارہ معطل ہوگئی، سیکورٹی فورسز نے کوکارئی میں آپریشن مکمل کرلیا۔ مینگورہ میں عسکریت پسندوں کے چار مکانات مسمار کردیئے گئے ۔سیکورٹی فورسزنے مینگورہ کے علاقے کوکارئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کی تکمیل کے بعد فورسز اگلے علاقوں کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔ مینگورہ میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مزید چار مکانات مسمار کردیئے ۔ سوات میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ ہے بجلی پانی اور موبائل فون سروس دوبارہ معطل کردی گئی ہے ۔جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




